2023ء بٹ کوائن کی بحالی کا سال ہو گا۔ میٹرکس پورٹ

ڈیجیٹل معاشی خدمات فراہم کرنیوالے ادارے میٹرکس پورٹ نے پیشگوئی کی ہے کہ 2023ء بٹ کوائن کی بحالی کا سال ہو گا۔ ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک BTC دوبارہ 45 ہزار ڈالرز فی کوائن پر آ سکتا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی دعوی کیا گیا کہ FTX گیٹ اسکینڈل کے بعد کرپٹو کرنسیز کی بحالی میں امریکی معاشی اداروں نے اہم کردار ادا کیا جس سے انکی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا اور بٹ کوائن 38 فیصد سے زائد قدر حاصل کرنے میں کامیاب ہوا۔ جو کہ محض جنوری 2023ء کے آخری 15 دنوں میں آنیوالی Stable Coin میں تیزی کی ریلی سے ممکن ہوا۔ ادارے نے اسے سال کا متاثرکن آغاز قرار دیا۔

ڈیجیٹل معاشی ادارے نے اپنی ریسرچ رپورٹ کی بنیاد گذشتہ 6 سال کی اختتامی قدر پر رکھی جن میں مثبت اختتام سے اگلے سال دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی اپنے عروج پر پہنچی۔ صرف 2014 ہی ایسا واحد معاشی دورانیہ رہا جس میں پچھلے سال کے بہترین ریٹرنز کے باوجود بٹ کوائن میں گراوٹ دیکھی گئی۔ رپورٹ نے آئندہ سال مارچ کو Bitcoin Halving Cycle کا متوقع آغاز کا نام دیا جب ہر دس منٹس میں کرپٹو کرنسی کی سسٹم اینٹری اپنی آدھی قدر کھو رہی ہو گی۔ جس سے شماریاتی تخمینہ لگایا گیا کہ بٹ کوائن کی قدر 2023ء میں دوگنی ہونے کا امکان ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button