بائنانس پر نان رجسٹرڈ Crypto Derivative products کی فروخت کا مقدمہ دائر

بائنانس پر نان رجسٹرڈ Crypto Derivatives Products کی فروخت کا مقدمہ دائر کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ مقدمہ امریکی کماڈٹی فیوچرز ٹریڈنگ کمیشن (CFTC) نے دائر کیا ہے۔ جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بائنانس اور اسکے چیف ایگزیکٹو چینگ پینگ زہاؤ نے شعوری طور پر یہ عمل کر کے امریکی فیڈرل لاء کی خلاف ورزی کی ہے۔

فیوچر ٹریڈنگ کمیشن (CFTC) نے یہ دعوی Illinois کی ضلعی عدالت میں دائر کیا ہے۔ مقدمے میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کرپٹو ایکسچینج سرمایہ کاروں کو کرپٹو کرنسیز کی غیر قانونی ٹریڈ کی پیشکش کر رہی ہے جن میں ایتھریئم، بٹ کوائن, ٹیتھر، لائٹ کوائن اور بائنانس کوائن شامل ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بائنانس کئی ورچوول پرائیویٹ نیٹ ورکس استعمال کر کے زہاؤ کی زیر قیادت ڈیجیٹل اثاثوں کو بطور کماڈٹی ٹریڈ کر رہی ہے۔

کماڈٹیز کمیشن کے الزامات کی فہرست میں غیر قانونی فیوچر ٹرانزیکشنز اور غیر قانونی Off Exchange Commodity Options کا نیٹ ورک پر استعمال بھی شامل ہے جو کہ اینٹی منی لانڈرنگ قوانین کے تحت ایک مجرمانہ فعل ہے۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بائنانس کے تمام آپریشنز روکنے کا حکم جاری کیا جائے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ بائنانس دنیا کہ سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج ہے۔ جو کہ 70 فیصد ٹرانزیکشنز کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔

FTX گیٹ اسکینڈل سامنے لانے میں بائنانس نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔ تاہم اس اسکینڈل نے کرپٹو کی بنیادیں ہلا کر رکھ دیں ۔ بدلتے ہوئے ریگولیشنز کے ساتھ مطاطقت میں تمام کرنسیز کو مشکلات کا سامنا ہے۔ گذشتہ ماہ امریکی سیکورٹیز کمیشن (SEC) نے FBI کے ساتھ مل کر بائنانس کے دفاتر پر کریک ڈاؤن بھی کیا تھا۔

مارکیٹ کا ردعمل

خبر سامنے آنے کے بعد اگرچہ فوری ردعمل کے طور پر بٹ کوائن کی قدر میں کمی واقع ہوئی تاہم اس کے بعد دوبارہ تیزی کی ریلی دیکھی ھئی۔ جس سے یہ 13 سو ڈالرز اضافے کے ساتھ 28580 ڈالرز فی کوائن پر آ گیا ہے۔ ایتھیریئم بھی 23 ڈالرز اضافے سے 1796 ڈالرز پر پہنچ گیا ہے۔ لائٹ کوائن 1.46 فیصد تیزی سے 90 ڈالرز کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ڈیجیٹل معیشت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگرچہ بینکنگ بحران کی وجہ سے کرپٹو میں متبادل آپشن کے طور پر خریداری جاری ہے۔ تاہم طویل المدتی بنیادوں پر ڈیجیٹل دنیا پر اسکے انتہائی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ کیونکہ مقدمے کی کاروائی آگے بڑھنے سے غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہو گا اور ان کرنسیز کی فروخت شروع ہو جائے گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button