Binance کی طرف سے Palestinian Funds منجمند کئے جانے کی تردید

The crypto exchange complies with anti-money laundering legislation, said Richard Teng

Binance کے سی ای او رچرڈ ٹینگ  نے Palestinian Funds منجمد کرنے کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کمپنی کی شفافیت اور غیر متعصبانہ پالیسیوں کا دفاع کیا ہے۔ تاہم، اس معاملے نے عالمی سطح پر Crypto Currency Exchanges کی پالیسیوں اور طریقہ کار پر سوالات کھڑے کیے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی، اس واقعے نے انڈسٹری میں مزید شفافیت اور احتساب کی ضرورت کو اجاگر کیا ہے.

واقعے کا پس منظر کیا ہے؟

Crypto Currencies کی دنیا میں Binance کو ایک معتبر نام سمجھا جاتا ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی Crypto Currency Exchange ہے. جو صارفین کو مختلف Digital Assets  خریدنے، فروخت کرنے، اور ڈیل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ حالیہ دنوں میں، اس پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ اس نے فلسطینیوں کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں۔ یہ الزامات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے. جب Gaza میں سنگین انسانی بحران جاری ہے، اور اس کا Risk Factor عالمی مارکیٹس کے سرمایہ کاروں کو خوف میں مبتلا کئے ہوئے ہے.

Binance پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ کمپنی نے Palestine سے تعلق رکھنے والے صارفین کے اکاؤنٹس کو بلاک یا منجمد کر دیا ہے. یہ کہتے ہوئے کہ اس اقدام کا مقصد دہشت گردی کی مالی معاونت کو روکنا تھا۔ بعض رپورٹوں اور Social Media Posts میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ Crypto Platform نے Palestinian Accounts کو اس بنیاد پر منجمد کیا کہ ان پر دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ ان الزامات نے Binance اور فلسطینی صارفین کے درمیان تنازعہ کھڑا کر دیا، اور اس معاملے نے وسیع پیمانے پر بحث و مباحثہ کو جنم دیا۔

بتاتے چلیں کہ اس خبر سے مسلم ممالک میں شدید ردعمل سامنے آیا تھا. بالخصوص Turkey اور Malaysia میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر Boycott Binance کئی روز تک ٹاپ ٹرینڈ رہا. جبکہ دنیا کے سب سے بڑے مسلم آبادی والے ملک Indonesia میں کمپنی کے خلاف مظاہرے کئے گئے. جن میں Indonesian Government سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ Binance کے دفتر کو بند کر دیا جائے.

Binance کی طرف سے Palestinian Funds پر وضاحت.

رچرڈ ٹینگ جو کہ Binance کے نئے چیف ایگزیکٹو ہیں. نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فلسطینیوں کے فنڈز کو منجمد نہیں کیا۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا. "بائنس کی پالیسی واضح ہے، ہم کسی بھی ملک، قوم، یا علاقے کی بنیاد پر امتیازی سلوک نہیں کرتے۔ ہماری تمام کارروائیاں بین الاقوامی قانونی اصولوں اور کمپنی کی شفاف پالیسیوں کے مطابق ہیں۔” ٹینگ  نے مزید کہا کہ کمپنی ہر صارف کے حقوق کی حفاظت کے لیے پرعزم ہے. اور اس کے پاس صارفین کے فنڈز کو منجمد کرنے کی صرف چند مخصوص وجوہات ہوتی ہیں. جیسا کہ قانونی ہدایات یا سیکیورٹی کے خدشات۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کمپنی تمام صارفین کے ساتھ غیر متعصبانہ سلوک کرتی ہے. اور کسی بھی قوم یا علاقے کے خلاف امتیازی رویہ نہیں رکھتی۔ ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے ٹینگ  نے کہا کہ ان کے اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کے مطابق ہیں. اور وہ مالیاتی شفافیت اور انصاف پر یقین رکھتے ہیں.

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button