BOJ کے Hawkish Rate Hike کے بعد Bitcoin کی قیمت مستحکم
Crypto Currencies shows resilience despite major rate hike and market shifts.
Bank of Japan نے آج Hawkish Rate Hike کے ذریعے سترہ سالوں میں سب سے زیادہ Benchmark Borrowing Cost متعارف کروایا. جس کے بعد Bitcoin کی قیمت مستحکم ہوئی ہے۔ BOJ نے Inflation کی پیش گوئی میں اضافے کے ساتھ Policy Interest Rate میں مزید اضافہ کرنے اور Monetary Accommodation کی حد کو ایڈجسٹ کرنے کا عندیہ دیا۔
BOJ Monetary Policy کے اثرات.
BOJ کی طرف سے جاری کردہ پالیسی بیان کے مطابق، "اگر جنوری کی Outlook Report میں پیش کیے گئے منظر نامے کو عملی جامہ پہنایا گیا تو، BOJ اس کے مطابق پالیسی شرح سود میں مزید اضافہ کرے گا. اور معاشی حالات کو ایڈجسٹ کرے گا۔”
اس فیصلے کے بعد جاپانی ین نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں 0.6% کی مضبوطی دکھاتے ہوئے 155.12 تک پہنچ گیا. لیکن خطرہ اٹھانے والے اثاثے مستحکم رہے۔ Bitcoin نے دن کے دوران $104,000 کے قریب ٹریڈ کرتے ہوئے کسی خاص دباؤ کے آثار نہیں دکھائے۔
Donald Trump کا نیا ایگزیکٹو آرڈر.
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حالیہ ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط نے کرپٹو مارکیٹ میں ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ اس آرڈر کے تحت Digital Dollar پر پابندی عائد کی گئی ہے. جسے روایتی مالیاتی نظام کو کنٹرول کرنے کا ایک ذریعہ سمجھا جا رہا تھا۔ اس کے برعکس، Crypto اور AI Innovation کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔
یہ اقدام امریکی حکومت کی جانب سے ٹیکنالوجی اور مالیاتی خودمختاری کی طرف ایک مضبوط اشارہ ہے۔ Cryptocurrencies کو مالیاتی شفافیت اور جدیدیت کی علامت سمجھا جاتا ہے. اور ان پر زور دینے سے امریکہ نہ صرف کرپٹو ٹیکنالوجی میں عالمی برتری حاصل کر سکتا ہے. بلکہ سرمایہ کاری کے نئے مواقع بھی پیدا کر سکتا ہے۔
اس کے علاوہ، AI Innovation کے فروغ سے معاشی ترقی کی رفتار میں اضافہ ہوگا. اور نئی صنعتیں وجود میں آئیں گی. جو امریکی معیشت کو مزید مستحکم کریں گی۔ کرپٹو مارکیٹ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات طویل مدت میں عالمی سطح پر امریکی Cryptocurrency Market کے اثر و رسوخ کو بڑھا سکتے ہیں۔
ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلے نے کرپٹو انڈسٹری کے لیے مثبت اشارے دیے ہیں. جس سے Bitcoin اور دیگر ڈیجیٹل کرنسیز میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ متوقع ہے۔ ساتھ ہی، یہ پالیسیاں امریکہ کو ایک کرپٹو دوست ملک بنانے کی جانب اہم قدم ہیں. جو دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کو اپنی طرف متوجہ کر سکتی ہیں۔
Federal Reserve اور مارکیٹ کی توقعات.
امریکی اقتصادی رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ CPI میں "All Tenant Rent” Index کا اضافہ کم رہا۔ اس نے Federal Reserve کی دسمبر کی Hawkish Forecast پر نظر ثانی کی امیدوں کو بڑھایا ہے، جو مجموعی طور پر Bitcoin اور دیگر Cryptocurrencies کے لیے مثبت اشارہ ہوسکتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔