Bitcoin Price شدید مندی کے ساتھ 66800 پر ، US Dollar Index پانچ ماہ بعد 105 پر آ گیا.

US Factory Orders and Israeli Attack on Iranian Embassy in Syria raised Risk Factor

Bitcoin Price شدید مندی کے ساتھ 66800 پر آ گئی ہے . جس کی وجہ گزشتہ روز ریلیز ہونیوالی US Factory Orders Report اور Israel کی طرف سے Iranian Embassy in Syria پر کئے جانیوالا حملہ ہے . جس میں Iranian Ambassador  اور Revolutionary Guard کے کمانڈر سمیت آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں.

US Factory Orders Data کے بعد Dollar Index میں بحالی.

US Census Bureau کی جاری کردہ رپورٹ میں رواں ماہ بھی نیے آرڈرز کی تعداد انتہائی مثبت  رہی ہے . جو کہ  منفی 2.5 کی پیشگویوں کے برعکس  3.1 فیصد آئیی ہے .  اگر اس کا  تقابلہ گزشتہ ماہ کے ساتھ کریں تو مارچ کی رپورٹ میں یہ سطح 2.1 فیصد کے ساتھ خاصی منفی منظر نامہ پیش کر رہی تھی.

رپورٹ جاری ہونے کے بعد معاشی ماہرین کے مطابق Federal Reserve کی جانب سے Rates Cut Policy کے امکانات 50 فیصد سے بھی کم ہوئے ہیں . یہی وہ محرک ہے جس کی وجہ سے US Dollar Index پانچ ماہ کے بعد دوبارہ 105 کا نفسیاتی مارک عبور کر گیا.  اور اسکے برعکس Bitcoin اور دیگر Crypto Currencies شدید مندی کے شکار دکھائی دئیے.

Middle East کی بگڑتی صورتحال سے Bitcoin Price پر منفی اثرات؟

Middle East Conflict کے وسعت اختیار کرنے اور Red Sea میں Bab Almandab Strait کی بندش سے دیگر Currencies کی طرح BTC کی طلب میں بھی کمی واقع ہوئی ہے . خیال رہے کہ گزشتہ دنوں Leading Crypto Currency اپنی لانچنگ کے بعد پہلی بار 73 ہزار ڈالرز کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی

گزشتہ رات Israel کی طرف سے Syria کے دارالحکومت اور سب سے بڑے شہر Damascus میں کئے جانیوالے Missile Attack سے Iranian Embassy کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا. ایرانی خبر رساں ایجنسی IRNA کے مطابق اس حملے میں Iranian Revolutionary Guards یعنی Al-Quds Force کے سینئر کمانڈر اور Iranian Consular General in Damascus سمیت آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں .

اس حملے کے فوری بعد Iranian Government نے بھرپور جوابی کاروائی کا اعلان کیا ہے . Middle East Conflict کی یہ بگڑتی ہوئی صورتحال Risk Factor میں اضافے کا سبب بن رہی ہے ، کیونکہ Markets میں سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں. جس سے آج Asian Sessions کے دوران Bitcoin Investing Trend میں کمی آئی ہے.

مارکیٹ کی صورتحال.

Asian Sessions کے دوران BTC دن بھر کی Gains کھوتے ہوئے نفسیاتی ہدف 67 ہزار سے نیچے آ گیا . گزشتہ چار گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر اسکی شدید فروخت ریکارڈ کی گئی ہے . جس کے بعد یہ 2 ہزار ڈالرز سے زائد قدر کھو چکا ہے.

Bitcoin Price شدید مندی کے ساتھ 66800 پر ، US Dollar Index پانچ ماہ بعد 105 پر آ گیا.
Bitcoin Price

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button