Bitcoin Price میں 63500 سے اوپر تیزی، Geopolitical Tensions سے طلب میں اضافہ.

Defensive US Dollar boosts demand for Digital Assets ignoring Chinese warnings

Bitcoin Price میں 63500 سے اوپر تیزی دیکھی جا رہی ہے . جس کی بڑی وجہ Geopolitical Tensions سے طلب میں اضافہ ہے . جبکہ گزشتہ ہفتے کے واقعات اور US Financial Data کے توقعات سے منفی اعداد شمار سامنے آنے کے بعد سے US Dollar کے دفاعی انداز کا بھرپور ایڈوانٹیج Crypto Currencies نے حاصل کیا.

Geopolitical Tensions کس طرح سے Bitcoin Price پر کیا اثرات مرتب ہوئے؟

آج  US Vice President کملا ہیرس نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ Hamas کو خطے میں امن کیلئے اسرائیلی شرطیں قبول کر لینی چاہییں. اس سے قبل  صدر جو بائیڈن نے جمعرات کو نیویارک میں صحافیوں  کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انھیں  امید ہے کہ اگلے پیر تک وہ Ceasefire دیکھیں گے. بتاتے چلیں کہ آج سے Qatar میں Hamas اور Israel کے درمیان Ceasefire کے لئے مذاکرات  آج دوبارہ شروع ہو رہے ہیں.

US President جو بائیڈن کو امید ہے کہ Israel اور Hamas کے درمیان رواں ہفتے  چھ ہفتوں کیلئے  Ceasefire ہو جائے گی۔ ان کا یہ بیان خلیجی ریاست Qatar میں فریقین کے نمائندوں میں جاری مذاکرات میں کچھ پیش رفت کی اطلاعات کے درمیان آیا ہے.

ان سے پوچھا گیا تھا کہ انہیں Israel اور Hamas کے درمیان Ceasefire Agreement کی کب تک امید ہے۔ اس پر انہوں  نے کہا،ہم قریب ہیں۔ لیکن ہم وہاں تک ابھی نہیں پہنچے ہیں۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ممکنہ معاہدے میں اسرائیلی جیلوں میں قید Palestinian Prisoners کی رہائی بھی شامل ہو سکتی ہے۔ خیال رہے کہ US Foreign Office کے ترجمان نے اس سے قبل کہا تھا کہ گزشتہ کئی دنوں کے دوران اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ آیا حماس  اس نئے مجوزہ معاہدے کو قبول کرے گا یا نہیں.

Bitcoin میں رسک فیکٹر پر Chinese Warning کے باوجود ریلی جاری.

Chinese Government کی طرف جاری کی جانیوالی وارننگ میں کہا گیا ہے کہ Crypto Industry میں بڑھتا ہوا سرمایہ کاری کا حجم عالمی مالیاتی نظام کے لئے ایک بڑا خطرہ ہے . جس میں Decentralized Assets کی قدر تبدیل ہوتی رہتی ہے . جبکہ PBOC کے اعلان میں یہ بھی کہا گیا کہ Chinese Property Sector سے Cash Flow کرپٹو کرنسیز کی طرف منتقل کر دیا گیا.

مارکیٹ کی صورتحال.

Asian Sessions کے دوران خرید داری کی بڑی ریلی اور 8 سو ڈالرز تیزی سے BTC نفسیاتی ہدف 63500 ہزار سے اوپر آ گیا . یہاں پر مستحکم ہونے کی  صورت میں اسکا اگلا ہدف ممکنہ طور پر 65 ہزار ہو گا . جسے حاصل کرنے اور Candlestick مکمل ہونے پر 67 اور 69 ہزار ڈالرز کیلئے درکار اسٹرینتھ حاصل ہو جائیگی.

Bitcoin Price میں 63500 سے اوپر تیزی، Geopolitical Tensions سے طلب میں اضافہ.
Bitcoin

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button