Bitcoin کی قدر میں 37 ہزار ڈالرز سے اوپر بحالی ، Changpeng Zhao کی ضمانت منظور.

US Court Aprroved the Bail on 175 Millions Bond, restricted not to leave USA.

Bitcoin کی قدر میں بحالی دیکھی جا رہی ہے۔ US Federal Court کی طرف سے Binance کے سابق چیف ایگزیکٹو Changpeng Zhao کی ضمانت منظور کئے جانے پر Crypto Currencies میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔

Changpeng Zhao کی ضمانت اور Bitcoin پر اثرات۔

World’s Largest Crypto Exchange کے سابق چیف ایگزیکٹو Changpeng Zhao کی 175 ملیئن ڈالرز کے بانڈ پر ضمانت منظور کر لی گئی یے۔ خیال رہے کہ دو روز قبل New York کی Federal Court نے Binance کے خلاف Money Laundering اور Crypto Schemes کی غیر قانونی تشہیر اور سرمایہ کاروں کو اسکی جانب راغب کرنے کا مجرم قرار دیا گیا تھا۔ جس کے بعد بانی Binance نے 405 ارب ڈالرز جرمانہ ادا کرنے کی پیشکش کی تھی جسے عدالت سے قبول کرتے ہوئے 175 ملیئن ڈالرز کے بانڈ پر ان کی ضمانت منظور کر لی۔

کیا Former CEO Binance پر کسی قسم کی پابندیاں بھی عائد کی گئی ہیں۔؟

اگرچہ Changpeng Zhao کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔ تاہم عداکت نے انہیں ذاتی حثیت میں United States نہ چھوڑنے کی ہدائت کی ہے۔ بتاتے چلیں کہ گذشتہ برس US SEC اور FBI کی طرف سے کئے جانیوالے کریک ڈاؤن کے بعد سے وہ خلیجی ملک United Arab Emirates کی ریاست Dubai منتقل ہو گئے تھے اور اس عرصے کے دوران وہیں سے Bianance سے متعلقہ معاملات کو ڈیل کر رہے ہیں۔

انہیں اپنی Crypto Currency کے امریکی ورژن Binance USD پر بابندیوں کے بعد شدید دھچکا لگا تھا۔ دو ہفتے قبل انہوں نے Japan اور Indonesia سے لائسنسز حاصل کر کے اپنے تمام کاروباری اثاثے Asian Region منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مقدمے کا فیصلہ کب تک متوقع ہے اور Zhao کو کتنی سزا سنائی جا سکتی ہے۔؟

قانونی مایرین کے مطابق Changpeng Zhao کو جو Charge Sheet کمرہ عدالت میں پڑھ کر سنائی گئی ہے۔ ان پر عائد دفعات کے تحت انہیں 18 ماہ قید کی سزا اور کئی بلیئن ڈالرز جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ عدالت نے انہیں فروری 2024ء تک United States نہ چھوڑنے کا پابند کیا ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بانی Binance کے خلاف مقدمات آئندہ تین ماہ میں اپنے منطقی انجام تک پہنچ جائیں گے۔

اگر انہیں سزا سنائی گئی امریکی حدود میں انکے تمام Bank Accounts اسی طرح منجمند کئے جا سکتے ہیں جیسا کہ اس سے قبل FTX Gate Scandal میں ہوا تھا۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

ضمانت منظور کئے جانے کے بعد Crypto Industry میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ Bitcoin ایشیائی سیشنز کے دوران 400 ڈالرز سے زائد کے اضافے سے 37370 پر ٹریڈ کر رہا ہے ۔ جبکہ Crypto Market Cap میں 1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Bitcoin کی قدر میں 37 ہزار ڈالرز سے اوپر بحالی ، Changpeng Zhao کی ضمانت منظور.
Bitcoin

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button