مزاحمتی لیولز عبور کرتا ہوا لائٹ کوائن کتنا اوپر جا سکتا ہے ؟

لائٹ کوائن گذشتہ دو ماہ سے یکے بعد دیگرے مزاحمتی لیولز کو عبور کرتا ہوا 100 ڈالرز کے قریب پہنچ گیا۔ FTX گیٹ اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ایسے وقت میں جبکہ Crypto Currencies کی سرمایہ کاری کے حجم میں کمی ہوئی اور صارفین اپنے اثاثے فروخت کر رہے تھے، LTC بلش مومینٹم کے ساتھ 50 فیصد وسعت اختیار کر گیا۔ اس سے پہلے مئی 2022ء میں اسٹیبل کوائنز ٹیرا اور لیونا کریش ہونے سے پیدا ہونیوالے کرپٹو بحران میں بھی LTC مضبوطی سے اپنی بنیادوں پر قائم رہا۔

لائٹ کوائن نئے سنگ میل عبور کرتے ہوئے۔

حالیہ دنوں میں لائٹ کوائن نے تیزی کی بڑی لہر سے 100 ڈالر کی سطح کو چھو لیا۔ دریں اثناء FOMC میٹنگ ، یورپی اور برطانوی مانیٹری پالیسیز اور U.S Non Farm Payroll رپورٹ سے دیگر تمام کرپٹو کرنسیز متاثر ہوئیں لیکن LTC اسی سطح کے قریب مستحکم ہے۔ ماہرین اسے 2023ء کی فیورٹ ڈیجیٹل کرنسی قرار دے رہے ہیں۔ اس کی قدر 130 ڈالرز سے اوپر تک وسعت اختیار کرنے کی پیشنگوئیاں جاری ہو رہی ہیں۔ اسکی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن میں 45 فیصد اضافہ ہوا۔ دو ماہ کے دوران 49 ڈالرز سے 100 ڈالرز تک کے سفر میں 8 نومبر کو 10 ڈالرز کی کمی کے علاوہ اس میں فروخت کی کوئی بھی بڑی لہر نہیں آئی جبکہ اسی عرصے میں 20 جنوری کو لائٹ کوائن نے ایک ہی دن میں 8 فیصد قدر میں اضافہ کیا۔ متاثرکن ٹرینڈ رواں ماہ جاری ہے۔ Bulls لائٹ کوائن کا ہیوی ویٹ حجم بورڈ پر لانے کے لئے سرگرم ہیں۔

2022ء کے پہلے کوارٹر میں لائٹ کوائن 120 ڈالرز کی بلند ترین سطح سے 40 ڈالرز پر آیا تاہم یہاں سے اس نے اپنی کھوئی ہوئی قدر بحال کرنے کا مستقل مزاجی سے آغاز کیا اپریل تک اسکی ممکنہ ٹریڈنگ رینج ایک سال پہلے کے مقابلے میں اوپر جاتی نظر آ رہی ہے۔ ٹیکنیکی نقطہ نظر سے LTC اپنی 21 روزہ Moving Average کے قریب اور 100 روزہ اوسط سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اسکی لیکوئیڈیٹی لائن 67 ڈالرز سے نیچے ظاہر کر رہے ہیں یعنی لائٹ کوائن کا بیئرش زون موجودہ سطح سے 30 فیصد نیچے ہے۔ جس سے اسکی اسٹرینتھ ظاہر ہو رہی ہے۔ 50 فیصد Bullish اور 35 فیصد Bearish جبکہ 15 فیصد Sideways رجحان کے ساتھ اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 74 سے اوپر ہے جو کہ اوپر کے لیولز پر پیشقدمی سے پہلے محدود رینج میں اصلاح (Correction) کو ظاہر کر رہا ہے۔۔ ٹیکنیکی چارٹ آنیوالے دنوں پر لائٹ کوائن کو نئی ٹرینڈ لائنز اختیار کرتا ہوا ظاہر کر رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button