کرپٹو کرنسیز کی محدود رینج میں ٹریڈ. FTX Gate Scandal Case اور Spot Bitcoin
سیم بنکمین فرائیڈ کے خلاف مقدمے کا فیصلہ آئندہ ہفتے سنایا جائیگا.
کرپٹو کرنسیز محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہیں . جس کی بنیادی وجوہات میں FTX Gate Scandal Case کی کاروائی مکمل ہونا اور Invesco and Galaxy کے ETF Bitcoin کا DTCC کی ویب سائٹ پر دوبارہ آنے سے نئی بحث کا آغاز ہیں . کرپٹو انڈسٹری کے سرمایہ کار تاریخ کے سب سے بڑے مقدمے کی کاروائی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں .
Invesco and Galaxy کے Spot Bitcoin کا معامله کیا ہے اور یہ کرپٹو کرنسیز کو کیسے متاثر کر رہا ہے . ؟
کرپٹو ایکسچینج Invesco and Galaxy کے Spot bitcoin ایک مرتبہ پھر DTCC کی ویب سائٹ پر ایکٹو کر دیے گئے ہیں . جس کے بعد سرمایہ کار اس الجھن میں مبتلا دکھائی دے رہے ہیں کہ ایسا نہ ہو کہ ایک مرتبہ پوزیشنز خریدنے کے بعد یہ پہلے کی طرح ویب سائٹ سے ہٹا دئیے جائیں .
واضح رہے کے اس سے قبل Depository Trust And Clearing Corps کی ٹریڈنگ سائٹ پر مسلسل دو روز تک یہ Spot ETF موجود تھے ، جنہیں بعد میں ہٹا دیا گیا تھا تاہم ان کی اس مختصر پیمانے پر ٹریڈ نے انڈسٹری میں میں نئی روح پھونک دی اور روایتی مارکیٹس سے ہونیوالا انخلا ڈیجیٹل اثاثوں میں منتقل ہوتا ہوا نظر آیا .
اس لانچنگ سے سرمایہ کاروں میں یہ تاثر قائم ہوا کہ سپاٹ بٹ کوئن بہت جلد منظور ہونے والا ہے. بعد اذاں یہ معلوم ہوا کہ یہ محض ابتدائی طور پر کیا جانیوالا کام ہے، جس کا مقصد ETF کو ٹریڈنگ ویب سائٹ کے ساتھ ہم آہنگ کرنا تھا . اس سے قبل بھی DTCC متعدد بار سیکورٹیز کے اپروول سے قبل انھیں اسی پیج پر آپشنز کا حصہ بنا چکی ہے . جس کے کچھ عرصے میں ہے انھیں باقاعدہ طور پر لانچ کر دیا گیا تھا.
معاشی ماہرین کا موقف.
ڈیجیٹل معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ Invesco اور Galaxy ایکسچینجز کے جائنٹ فنڈز ہیں ، جنھیں پروموشن کے لئے DTCC کی ویب سائٹ پر لانچ کیا گیا ہے . تاہم انکی مستقل ٹریڈنگ کا دارومدار ریگولیشنز کے ساتھ مطابقت سے مشروط ہو گی .
تاہم DTCC کے حکام اسے محض ایک طویل پراسیس کا آغاز قرار دے رہے ہیں . جسے کرپٹو نیٹ ورک نے ریگولیٹری اداروں میں فائل کیا ہے . اس لئے پلیٹ فارم پر موجودگی کو اسکی منظوری نہ سمجھا جائے .
FTX Gate Scandal کیس میں دلائل مکمل ، فیصلہ آئندہ ہفتے آنے کا امکان .
کرپٹو انڈسٹری کو ہلا کر رکھ دینے والے FTX Gate Scandal کیس میں وکلاء کے دلائل مکمل ہو چکے ہیں اور نیو یارک کی عدالت آئندہ ہفتے سیم بینکمن کے خلاف فیصلہ سنانے والی ہے . دوران سماعت بانی FTX کے لئے سب سے بڑا جھٹکا نیویارک کی فیڈرل کورٹ میں FTX Gate Scandal کیس کے دوران سماعت المیڈا ریسرچ کی سابق چیف ایگزیکٹو کیرولن ایلسن کا اعترافی بیان تھا . ۔ انہوں نے خود پر عائد منی لانڈرنگ اور فنڈز کی خردبرد کی صحت جرم کو قبول کرنے ہوئے کہا کہ یہ سب سیم بینکمین فرائڈ کے احکامات پر کیا گیا۔
یہ اس مقدمے کے سب سے اہم لمحات تھے ، تاہم بنکمین نے نہ صرف صحت جرم سے انکار کیا بلکہ کیرولن پر الزام بھی لگایا کہ منی لانڈرنگ انکا ذاتی فعل تھا جس سے انکے اداروں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا . انہوں نے اپنی سابق چیف ایگزیکٹو کو موقع پرست قرار دیتے ہوئے اسرار کیا کہ وہ ریگولٹری اداروں کے ساتھ مل کر انھیں نہ کردہ جرائم کی سخت سزا دلوانا چاہتی ہیں .
چیف ایگزیکٹو المیڈا نے معزز عدالت کو بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے اسٹاف کو بانی FTX کے آرڈرز پر انکے ذاتی اکاؤنٹ میں سرمایہ کاری فنڈز ٹرانسفر کرنے کا کہا۔ کیرولین نے تسلیم کیا کہ وہ جانتی تھیں کہ یہ سب غیر قانونی ہے۔ دوران ملازمت انہوں نے کئی بار استعفی دینے کے بارے میں سوچا اور بالآخر ادارے کے اختتامی دنوں میں اپنا عہدہ چھوڑ دیا۔
مارکیٹ کی صورتحال.
ایشیائی سیشن کے دوران Bitcoin کی قدر میں مندی ریکارڈ کی گئی۔ BTC آج 1 سو ڈالرز سے زائد کمی سے 34500 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) سے نیچے آ گیا ہے .
ایتھیریئم (ETH) 19 ڈالرز کی کمی سے 1803 کی سطح پر منفی انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 1798 سے 1829 کے درمیان ہے۔
لائٹ کوائن میں بھی 0.64 فیصد کمی ہوئی ہے۔ LTC اسوقت 68 ڈالرز کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ یہ Altcoin گذشتہ تین سال کی کم ترین سطح پر آ گیا تھا۔ جس کے بعد اس کی قدر میں 12 ڈالرز کی بحالی ہوئی.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔