کرپٹو کرنسیز کی قدر میں گراوٹ ، بٹ کوائن جون کے بعد کم ترین سطح پر آ گیا۔

ایتھیریئم کے شریک بانی وائٹالک بوٹرین کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا۔ 7 لاکھ ڈالرز کے کوائنز چوری ۔

کرپٹو کرنسیز کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ بٹ کوائن جون 2023ء کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔

کرپٹو کرنسیز میں گراوٹ کی وجوہات۔

ایتھیریئم کے شریک بانی وائٹالک بوٹرین کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ۔ جس کے نتیجے میں 7 لاکھ ڈالرز مالیت کے کوائنز جعلی NFT’s ٹرانزیکشنز کے ذریعے ہیک کر لئے گئے۔ ہیکرز نے ان کے اکاؤنٹ سے منسلک افراد کے والٹس تک بھی رسائی حاصل کر لی۔ جس سے بڑے پیمانے پر اثاثوں کے چوری ہونے کا خدشہ ہے۔ بتاتے چلیں کہ ان کے ٹوئٹر پر 40 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

کرپٹو کرنسیز کی قدر میں گراوٹ ، بٹ کوائن جون کے بعد کم ترین سطح پر آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہیکرز کی جانب سے یوٹرین کے اکاؤنٹ میں ایک وائرس زدہ لنک داخل کیا گیا۔ جس نے انکے ڈیجیٹیل والٹ سے معلومات چرا کر مبینہ طور پر NFT’s کے ذریعے ٹرانزیکشنز کیں۔ اسکے علاوہ ان کے فالوورز کے والٹس بھی اس سھ متاثر ہوئے ہیں۔ ابھی تک ان کی مجموعی تعداد معلوم نہیں یو سکی۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

ہیکنگ کی خبریں سامنے آنے پر کرپٹو انڈسٹری کے سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اختیار کر لیا اور زیادہ تر صارفین سائیڈ لائن ہو گئے۔ بٹ کوائن جون 2023ء کے بعد اپنی کم ترین سطح 25175 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر آ گیا۔ جبکہ ایتھیریئم 52 ڈالرز کی مندی سے 1564 ڈالرز پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ادھر لائٹ کوائن (LTC) 60 ڈالرز کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) بریک کرتے ہوئے 59.55 ڈالرز فی کوائن پر پہنچ گیا ہے۔ خیال رہے کہ یہ رواں سال کے دوران اسکا کم ترین لیول ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button