Crypto Currencies میں گراوٹ، DeFI Protocol پر ہیکرزکا حملہ اور US Senate Bill

Investors are cautious after massive Ledger attack stole 484 million dollars

Crypto Currencies میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے ، جس کی بنیادی وجوہات DeFI Protocol پر ہیکرزکا حملہ اور US Senate Bill ہیں. Sushi سمیت مختلف پلیٹ فارمز سے وارننگز جاری ہونے کے بعد سرمایہ کار محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں.

US Senate Bill کا معامله اور Crypto Currencies پر اثرات.

FTX Gate Scandal کے بعد Digital Investors کے تحفظ کا بل کئی ماہ سے US Senate میں زیر التوا ہے ، اس مجوزہ بل میں Crypto Industry کے لئے نئے Regulations متعارف کروائے جانے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے . لیکن Geopolitical مسائل بالخصوص Middle East War شروع ہونے کے بعد اس پر ووٹنگ نہیں کروائی جا سکی.

آج سینئر ریپبلکنز کی طرف سے Committee for Financial Affairs کو لکھے جانے والے خط میں اس Crypto Regulations Bill کو قوانین میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے . جس کے بعد Bitcoin اور دیگر Currencies میں فروخت کا سلسلہ شروع ہو گیا .

DeFi Protocol پر حملہ، معامله کیا ہے؟

Decentralized Finance Protocol پر ہونے والے ہیکرز کے اس حملے کے بارے میں خبریں اسوقت سامنے آئیں جب Crypto پلیٹ فارم Sushi کے چیف ٹیکنیکل افسر میتھیو لیلی نے صارفین کو ٹویٹ کے ذریعے آگاہ کیا . انکے مطابق سائبر حملے مختلف Apps بالخصوص Connect Kit کے ساتھ مسلک Wallets پر کئے جا رہے ہیں ، جن کے Ledgers سے Digital Assets مشکوک اکاؤنٹس میں منتقل ہوئے ہیں ،

خیال رہے کہ مہلک وائرس کوڈ سے کئے جانے والے اس حملے میں اطلاعات کے مطابق اب تک 484 ملین ڈالرز کے فنڈز چرائے جا چکے ہیں. دریں اثناء Ledger connect Kit استمعال کرنے والی دیگر دو Websites جن کے نام Zapper اور RevokeCash ہیں بھی اس حملے کی زد میں آئی ہیں .

Crypto Currencies میں گراوٹ، DeFI Protocol پر ہیکرزکا حملہ اور US Senate Bill
Message for Ledgers on Social Media Platform X

Ledger کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور صارفین کے Digital Wallets پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا .

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل اکتوبر 2022 میں FTX Gate Scandal سامنے آنے کے دو روز بعد Crypto History کا سب سے بڑا Cyber Attack کیا گیا تھا ، جس کے نتیجے میں صارفین کی کروڑوں ڈالرز کے فنڈز چوری کر لئے گئے تھے.

مارکیٹ کی صورتحال.

US Sessions کےدوران  Bitcoin کی قدر 1 ہزار ڈالرز کمی کے ساتھ 42 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے آ گیا ہے . جبکہ اس کی Market Cap میں 2 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی.

Crypto Currencies
Bitcoin

دوسری طرف Ethereum بھی  22 سو ڈالرز کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . اسکی Market Cap میں 1 فیصد کمی  ریکارڈ کی گئی ہے .

Ethereum
Ethereum

 

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button