پاکستانی اسٹاکس اور انڈیکس کی کارکردگی کا جائزہ

20 ستمبر 2022ء: آج کا بہترین اسٹاک ( VolumeLeader) 1 کروڑ 84 لاکھ حصص کے ساتھ کراچی الیکٹرک ( KEL ) رہا۔ جبکہ 1 کروڑ 44 لاکھ حصص کے کاروبار کے ساتھ ٹی۔پی۔ایل پراپرٹیز ( TPLP ) دوسرے اور 1 کروڑ 43 لاکھ کے Volume کے ساتھ TRG تیسرے نمبر پر رہا۔ آج اینگرو پولیمر اینڈ کیمیکل ( EPCL) میں بھی اچھا سرمایہ کاری کا رجحان دیکھنے میں آیا۔ جس نے نہ صرف 91 لاکھ شیئرز کا کاروبار سمیٹا بلکہ اسکی قدر بھی 1 روپے 66 پیسے کے اضافے کے ساتھ 57 روپے 2 پیسے فی حصص کی سطح پر آ گئی ہے۔ جبکہ غنی گیس لیمیٹڈ ( GGL ) میں 57 لاکھ حصص کی خرید و فروخت ہوئی۔ آج پراپرٹی اور کیمیکل سیکٹرز میں سرمایہ کاری کا اچھا رجحان دیکھنے کو ملا۔ آج KSE100 کی بلند ترین سطح 41642 اور کم ترین لیول 41078 رہا۔ اس طرح انڈیکس 564 پوائنٹس کے درمیان اتار چڑھاؤ کا شکار رہا۔
آج KSE30 کی بلند ترین سطح 15643 اور کم ترین درجہ ( Level ) 15400 رہا اس طرح KSE30 میں کاروبار کی Range مجموعی طور پر 243 ہوائنٹس کے درمیان رہی۔ حصص کی قدر ( Share Value ) کے لحاظ سے سب سے زیادہ تیزی سیفائر فائبرز لیمیٹڈ سب سے نمایاں رہا جسکی قیمت 75 روپے اضافے کے ساتھ ایک ہزار 85 روپے 88 پیسے فی شیئر ہو گئی ہے جبکہ دب سے زیادہ کمی گیٹرون انڈسٹریز لیمیٹڈ کی قدر میں دیکھی گئی ہے ۔ جو کہ 26 روپے 80 پیسے کی گراوٹ کے ساتھ 333 روپے 20 پیسے ہو گئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button