حبیب بینک لیمیٹڈ (HBL) مسلسل اسٹرینتھ حاصل کرتا ہوا۔

بنیادی جائزہ

حبیب بینک لیمیٹڈ (HBL) پاکستان کے بینکنگ سیکٹر میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ بطور فائنانشل کمپنی نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پر اپنی پہچان رکھتا ہے۔ حبیب بینک لیمیٹڈ بنیادی طور پر آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈویلپمنٹ (AKFED) کا حصہ ہے۔ اپنے قیام کے ساتھ ہی یہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کمرشل بینکس سیکٹر میں رجسٹرڈ ہوا۔ HBL کا بنیادی سرمایہ 9 کروڑ 67 لاکھ روپے ہے۔ جبکہ KSE100 میں اسکا Paidup Capital اسوقت 1 ارب 46 کروڑ شیئرز پر مشتمل ہے جن میں سے آزادانہ ٹریڈ (Free Float) شیئرز کی تعداد 7 کروڑ 33 لاکھ شیئرز ہے یعنی مجموعی شیئرز کا 50 فیصد آزادانہ ٹریڈ کے لئے دستیاب ہیں۔ جس سے اسکی بنیادی اسٹرینتھ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اسکے معاشی سال کا اختتام ہر سال دسمبر میں ہوتا ہے۔ PSX میں HBL نہ صرف KSE100 بلکہ KSE30 اور Future Market کے علاوہ Mutual Funds میں بھی امتیازی حثیت رکھتا ہے۔ اسطرح یہ Holding Stock اور انٹرا ڈے دونوں طرح کی ٹریڈ میں سرگرم اسٹاک سمجھا جاتا ہے۔ HBL کافی حد تک PSX کے مومینٹم سے آزاد ہو کر ٹریڈ کرنے والے اسٹاکس میں شامل ہو چکا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران اسکی ٹریڈنگ رینج 65 روپے 10 پیسے سے 128 روپے کے درمیان رہی ہے۔ گذشتہ تین ہفتوں سے اس میں سرمایہ کاری کا بہترین حجم اور متاثر کن شیئر والیوم دکھائی دے رہا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج HBL میں ٹریڈنگ کا آغاز 65 روپے 50 پیسے سے ہوا۔ ابتداء میں منفی مومینٹم کے ساتھ منفی زون میں 65 روپے 10 پیسے کی سطح تک گراوٹ کے بعد 66 روپے 80 پیسے تک اوپر گیا۔ اسکا آج کا محور 65 روپے 60 پیسے رہا ۔ اس سطح پر اس میں 2 ملیئن سے زائد شیئرز کی خریداری ہوئی۔ آج یہ اپنی 7 اور 21DMA سے اوپر جبکہ 100 اور 200DMA سے نیچے ٹریڈ کر رہا ہے۔ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران یہ نئی ٹرینڈ لائن بنا رہا ہے۔ موجودہ سطح سے اوپر اسکا پہلا نفسیاتی ہدف 66.00 کا مارک ہے جبکہ پہلی مزاحمتی حد (Resistance Level) 66.20 ہے جس کے بعد 66.75 اور 67.20 بالترتیب دوسری اور تیسری مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) ہیں۔ جبکہ اسکے سپورٹ لیولز 65.45, 64.80 اور 64.20 ہیں۔ اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر خریداری کا بہترین موقع ظاہر کر رہے ہیں۔ Holding کے ساتھ اس میں 30 سے 40 روپے اور انٹراڈے میں کل 2 سے 3 روپے فی شیئر منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 52 فیصد Bullish اور 38 فیصد Bearish جبکہ 10 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اسکا طویل المدتی ہدف (Long Term Target) 170 روپے ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button