Ethereum ETF کی ابتدائی ناکامی کے اہم اسباب.

ETH ETFs haven't gained the same traction as BTC ETFs, even seeing net outflows

بہت سے سرمایہ کاروں کے لیے Spot Ether ExchangeTraded Funds   یعنی Ethereum ETF کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ جبکہ Spot Bitcoin ETFs نے تقریباً $19 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاریحاصل کی. ETH ETF ، جو جولائی میں مارکیٹ میں آئیں. اسی طرح کی دلچسپی حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

اس سے بھی بدتر، Grayscale’s ETHE، جو Ether Trust کے طور پر پہلے ہی موجود تھا.  نے بڑے پیمانے پر Redemptions کا سامنا کیا ہے. اور دوسرے Ethereum Funds کی طلب انہیں پورا نہیں کر سکی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ETH ETF نے اب تک اپنے آغاز کے بعد $556 ملین کے Net Outflows کا تجربہ کیا ہے۔ صرف اس ہفتے، ان Products  نے $8 ملین کا نقصان برداشت کیا ہے۔ تو آخر Ethereum ETF کی کارکردگی اتنی مختلف کیوں ہے؟

1. محتاط سرمایہ کاری کا تناظر

سب سے پہلے، یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ ایتر ETFs صرف Bitcoin ETFs کے مقابلے میں مسائل کے شکار نظر آتے ہیں۔ Bitcoin کے مصنوعات نے کئی ریکارڈ توڑے ہیں. جنہیں ممکنہ طور پر تاریخ کے سب سے کامیاب ETFs مانا جا سکتا ہے۔ مثلاً، BlackRock اور Fidelity کی طرف سے جاری کردہ ETFs، IBIT اور FBTC نے اپنے پہلے 30 دنوں میں بالترتیب $4.2 بلین  اور $3.5 بلین  اکٹھا کیا، جو پچھلے ریکارڈ کو توڑتا ہے۔ اگرچہ Ethereum ETFs ایسے حیرت انگیز نتائج کو دوبارہ پیش کرنے میں ناکام رہے، تین فنڈز اب بھی اس سال کے 25 بہترین ETFs میں شامل ہیں۔

2. Grayscale کے ETHE کا اثر

Ether ETFs کی ناکامی کی ایک بڑی وجہ Grayscale’s ETHE کی بڑے پیمانے پر Outflows ہیں۔ یہ ETF 2017 میں ایک ٹرسٹ کے طور پر شروع ہوا تھا. اور 23 جولائی کو اس کی تبدیلی کے وقت، ETHE کے پاس تقریباً $1 Billion کی سرمایہ کاری تھی.۔ تاہم، اس نے تقریباً $3 بلین کی Outflows کا سامنا کیا۔ یہ نوٹ کرنا ضروری ہے. کہ Grayscale نے اپنے Bitcoin ETF GBTC کے ساتھ بھی یہی صورت حال دیکھی، جس نے اپنی تبدیلی کے بعد سے $20 بلین  کی Outflows کا سامنا کیا ہے۔

3. Staking Yield کی کمی

Bitcoin اور Ether کے درمیان ایک بڑی فرق یہ ہے کہ سرمایہ کار Ethereum کو Stake کر سکتے ہیں، یعنی اسے Eth Network میں بند کر کے منافع کما سکتے ہیں۔ لیکن موجودہ صورت میں، یہ اپنے سرمایہ کاروں کو Staking کا موقع نہیں دیتے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ETF کے ذریعے Ethereum رکھنے کا مطلب ہے کہ سرمایہ کار اس متوقع منافع  کو کھو دیتے ہیں. جو اس وقت تقریباً 3.5% ہے. اور انہیں Management Fees بھی ادا کرنا پڑتے ہیں۔

4. Ethereum کی مارکیٹنگ میں مشکلات

ایک اور رکاوٹ یہ ہے. کہ کچھ سرمایہ کاروں کے لیے Ethereum کی بنیادی استعمال کی وضاحت کرنا مشکل ہوتا ہے. کیونکہ یہ مختلف شعبوں کو لیڈ  کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ Bitcoin کو ایک سخت Supply Cap کے ساتھ بنایا گیا ہے، جو اسے "Digital Gold” کے طور پر دیکھنے میں آسان بناتا ہے۔ جبکہ Ethereum کی وضاحت کرنا کہ یہ کیوں اہم ہے، ایک الگ چیلنج ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button