Litecoin کی قدر نفسیاتی حد 90 ڈالرز کے قریب مستحکم ، Bullish Rally کا اگلا ہدف کیا ہو سکتا ہے؟

The Altcoin price produced three lower highs since March 2022, resulted in massive gains

Litecoin کی قدر نفسیاتی حد 90 ڈالرز کے قریب مستحکم نظر آ رہی ہے . نئے کاروباری ہفتے کے دوران آنیوالی ریلی کا بھرپور ایڈوانٹیج اس مقبول Altcoin نے حاصل کیا . جو کہ مارچ 2022 سے لے کر اب تک نچلی سطح سے تین بلند لیولز بنا کر 100 ڈالرز تک ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا. معاشی ماہرین اس مرتبہ بھی 119 تک کی سطح کو آئندہ ہدف قرار دے رہے ہیں . 

Litecoin: مشکل ترین حالات میں مستحکم رہنے والی Crypto Currency

گذشتہ ایک ماہ سے Litecoin  کی مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے۔ تیزی کی یہ لہر  دو سال قبل FTX Gate Scandal   کے بعد اسوقت شروع ہوئی جب دیگر Crypto Currencies  کے ساتھ ساتھ LTC بھی 49 ڈالرز فی کوائن کی سطح تک گراوٹ کا شکار ہوا

اسوقت معاشی ماہرین اس Altcoin کے 40 ڈالرز سے بھی نیچے آنے کی پیشگوئیاں کر رہے تھے۔ تاہم تمام اندازوں کے برعکس جب BTC اور Ethereum  بیک فٹ پر ہٹ رہے تھے۔ Litecoin نے اپنی بحالی کا سفر شروع کیا ۔ پہلے مرحلے میں 60 ڈالرز کی Bullish سطح کو حاصل کر کے اسے برقرار رکھنے کے بعد ایک ماہ کے اندر 87 ڈالرز کی بلند ترین سطح پر پہنچنے والے LTC کی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

اس طرح ایک ماہ کے عرصے میں LTC کی قدر میں 37 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ معاشی ماہرین کے تمام اندازوں کو مات دیتے ہوئے  اور BTC، Ethereum اور Binance کے بعد Hundred Dollars coins کی کیٹیگری میں داخل ہونیوالی چوتھی Crypto Currency  بن گئی  ۔

تکنیکی انڈیکیٹرز کیا کہ رہے ہیں ؟

Long Term Trends  کیلئے استعمال ہونیوالی 200 دنوں کی Moving Average بھی LTC کی موجودہ سطح سے نیچے رہ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے معاشی ماہرین کے خیال میں ایسا کوئی منفی ٹریگر موجود نہیں ہے جس سے  تیزی کی لہر میں کمی آئے۔ US SEC کی طرف سے Sport ETF کی منظوری کے بعد    اسوقت Crypto Industry  کے لئے عالمی حالات بھی موافق نظر آ رہے ہیں۔ جس کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ لائٹ کوائن آنیوالے دنوں میں 100 ڈالرز کے بینچ مارک کو دوبارہ حاصل کر سکتا ہے۔

Litecoin کی قدر نفسیاتی حد 90 ڈالرز کے قریب مستحکم ، Bullish Rally کا اگلا ہدف کیا ہو سکتا ہے؟
Litecoin

تاہم اسکے بعد  124 ڈالرز تک کا تخمینہ دیا  جا رہا ہے . اسوقت 14 روزہ Relative Strength Index اپنے وسطی نقطے 50 اور Awesome Oscillator Momentum نقطۂ آغاز 0 پر ہے . دونوں Bullish Momentum جاری رہنے تاہم اوسط درجے کی Correction لیکن Buyer Dominated Market کی  پیشگوئی کر رہے ہیں.

Litecoin کو اپنی تمام Moving Averages سے اوپر ایک نئی ٹرینڈ لائن بناتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے. اسکے پہلے دونوں سپورٹ لیولز (S1 & S2) بالترتیب 83.36 اور 80.21 پر موجود ہیں جبکہ دوسری سپورٹ کے ٹوٹنے کے بعد یہ اپنی 100SMA سے نیچے 76.37 کی سپورٹ کی طرف آئے گا.

یوں ہم کہ سکتے ہیں کہ اگر LTC نے اپنا مومینٹم جاری رکھا اور 100 کی نفسیاتی حد عبور کر لی تو سائیڈ لائن خرید دار اسے تاریخ کی بلند ترین سطح کی طرف اسٹرینتھ دے سکتے ہیں

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button