پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا منفی اختتام

آج پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آئی۔ایم۔ایف اور ورلڈ بینک کی طرف سے آنیوالی مثبت خبروں کے بعد دن کے آغاز میں آنیوالی 500 پوائنٹس کی تیزی کی لہر دن کے اختتام تک برقرار نہ رہ سکی اور دن کا اختتام منفی ٹرینڈ پر ہوا ہے۔ کے۔ایس۔ای ہنڈرڈ انڈیکس 309 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 42195 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ آج شیئر بازار میں 23 کروڑ 76 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔ جن کی مجموعی قیمت 7 ارب 31 کروڑ روپے سے زائد رہی۔ آج مارکیٹ کے حجم میں 0.93 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ کل رات آئی۔ ایم۔ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی طرف سے پاکستان کے ساتھ باضابطہ طور پر معاہدے کی توثیق اور قرض کی قسط کے اجراء کے اعلان کو ایک مثبت ٹریگر کے طور پر دیکھا جا رہا تھا اور آج کی مارکیٹ کا اختتامیہ توقعات کے برعکس رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button