ایشیئن مارکیٹس میں دن کا اختتام منفی رجحان پر

آج ایشیئن مارکیٹس میں کاروباری دن کا اختتام منفی رجحان پر ہوا ہے۔ چین کا شنگھائی کمپوزیٹ انڈیکس دن بھر ملے جلے رجحان کے بعد اختتام پر 16 پوائنٹس کی کمی کے بعد 3277 کی سطح پر بند ہوا جبکہ چین کی ہی شینزین مارکیٹ 78 پوائنٹس کی کمی سے 12517 پر آ گئی۔ ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ انڈیکس 158 پوائنٹس کی مندی سے 19763 پر بند ہوا۔ جاپان کی نیکائی 225 مارکیٹ میں کاروباری دن کا اختتام 290 پوائنٹس کی کمی سے 28942 پر ہوا۔ آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج 14 پوائنٹس کی کمی سے 7112 پر جبکہ نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج  پورا دن مثبت اور منفی زون میں بار بار سوئچ کرنے کے بعد 38 ہوائنٹس کی کمی سے 11814 پر بند ہوئی۔ کورین اسٹاکس کا کوسپی انڈیکس 8 پوائنٹس کی معمولی کمی سے اختتام پر 2508 پر آ گیا۔ ٹائیوان کی ٹی۔سیک مارکیٹ دن کے اختتام پر 68 پوائنٹس کی کمی سے 15396 پر بند ہوئی۔ انڈیا کی نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نیفٹی۔50 انڈیکس 12 پوائنٹس کے اضافے سے 17956 پر آ گیا ۔ دوسری طرف انڈیا کی ممبئی ممبئی سینسیکس کا کاروباری دن 37 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 60298 کی سطح پر اختتام پزیر یوا۔ ایشیئن مارکیٹس میں منفی رجحان کی بڑی وجہ ایشیاء کے تجارتی مرکز چین کی تجارتی سرگرمیوں کا محدود ہونا۔ جی۔ڈی

پی کے تخمینے میں کمی اور امریکہ چین تعلقات میں ایک نئے تناؤ میں اضافہ ہے۔ تائیوان اور امریکہ کے درمیان نئے تجارتی معاہدے کی تیاریاں یقینی طور پر ایک نیا عالمی تنازعہ پیدا کرنے کے مترادف ہے۔ اسکے علاوہ ایشیئن مارکیٹس کے مالیاتی یونٹ ین کی قدر میں مسلسل کمی بھی اسٹاکس میں مندی کی ایک بڑی وجہ ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button