US SEC کا Richard Heart , Pulse Chain اور Hex کے خلاف مقدمات کا اعلان

ریگولیٹری ادارے نے کرپٹو نیٹ ورکس پر غیر قانونی سیکورٹیز اور منی لانڈرنگ میں معاونت جیسے الزامات عائد کئے ہیں۔

US SEC  نے Richard Heart , Hex اور Pulse Chain سمیت کئی کرپٹو نیٹ ورکس اور ایکسچینجز پر مقدمات دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جن میں غیر قانونی سیکورٹیز کی فروخت اور منی لانڈرنگ میں معاونت جیسے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

US SEC کی طرف سے کرپٹو نیٹ ورکس کے خلاف مقدمات

امریکی سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی طرف سے انٹرنیٹ مارکیٹر رچرڈ شولر جنہیں رچرڈ ہارٹ کے نام سے جانا جاتا ہے کے خلاف کئی ماہ پر مشتمل تحقیقات کے بعد یہ مقدمات دائر کرنے کا اعلان کیا ہے۔

جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ معروف Internet Marketer نے اپنے پروجیکٹ Hex کی تشہیر نان رجسٹرڈ سیکورٹیز اور Crypto Packages کے ذریعے کی۔ 2019ء میں لانچ کی گئی اس سرمایہ کاری اسکیم کے ذریعے صارفین کو مبینہ طور پر کروڑوں ڈالر کے اثاثوں سے ہاتھ دھونے پڑے۔

US SEC کا Richard Heart , Pulse Chain اور Hex کے خلاف مقدمات کا اعلان

HEX اور کرپٹو اسکیموں کی غیر قانونی تشہیر

ریگولیٹری ادارے کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ رچرڈ ہارٹ نے اپنی شہرت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 1 ارب ڈالرز کے فنڈز سرمایہ کاروں سے بٹورتے ہوئے غیر قانونی ذرائع سے دوسرے نیٹ ورکس پر منتقل کئے۔ انہوں نے رجسٹریشن کے بغیر ہی اپنے پروجیکٹ کو انتہائی گرانقدر اثاثے کے طور پر پیش کیا۔ بعد ازاں حاصل کئے جانیوالے فنڈز کو اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کر دیا گیا۔

U.S SEC

ادارے نے اپنے موقف میں یہ بھی کہا ہے کہ آن لائن مارکیٹ ایگزیکٹو نے Hex کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتے ہوئے کارپوریٹ سیکٹر اور عوام کو سہانے خواب دکھائے اور اسے تاریخ انسانی کے سب سے زیادہ منافع بخش investment Fund کا روپ دیا۔ لیکن یہ غیر حقیقی ایڈور ٹائزمنٹ تھی جس سے انہوں نے PulseChain کے فنڈز کو ذاتی استعمال میں لاتے ہوئے پرتعیش اثاثے خریدے۔

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ PulseX اور PulseChain نامی کرپٹو پروجیکٹس اسی ماہ ٹیسٹنگ کے لئے لانچ کئے گئے تھے جس کے چند ہی گھنٹوں کے بعد انکی باقاعدہ خرید و فروخت شروع کر دی گئی ہے۔ لیکن فنڈز جمع کرنے کا سلسلہ 2019ء سے جاری تھا۔

SEC حکام کا یہ کہنا ہے کہ یہ فراڈ کرپٹو نیٹ ورک One Coin کی نوعیت کی دھوکہ دہی پر مشتمل اسکیم ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ اختتام ہفتہ تک رچرڈ ہارٹ دعوی کرتے رہے ہیں کہ Hex بہت جلد Ethereum اور Bitcoin کو مارکیٹ سے آؤٹ کر دے گا۔

ریگولیٹری ادارے کے عہدیداران کے مطابق One Coin کی تشہیر میں بھی یہ طریقہ استعمال کیا گیا تھا۔ اس سے قبل سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن دو ماہ سے Binance کے خلاف بھی سنگین الزامات کے تحت مقدمات دائر کر چکا ہے۔ جس کے بعد دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج نے اپنے دفاتر جاپان منتقل کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button