Ethereum کی واپسی: ETH نے Bitcoin کو پیچھے چھوڑ دیا

BTC plunged near 95000 Dollars due to selling pressure after Middle East Developments

Crypto Currency Market میں حالیہ دنوں Ethereum کی کارکردگی نے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔ Bitcoin (BTC) کے مقابلے میں ایک طویل مندی کے رجحان کے بعد، ETH نے ایک مضبوط Resurgence دکھایا ہے۔

سوموار کو ETH نے 4% سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا. جبکہ BTC 1.5% گر کر $95,000 سے نیچے آ گیا۔ ETH نے CoinDesk 20 Index کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جو صرف 0.5% اوپر گیا۔
یہ Outperformance اس وقت سامنے آئی جب سرمایہ کاروں نے Bitcoin’s Near-Vertical Surge رکنے کے بعد چھوٹی اور زیادہ خطرناک کرپٹو کرنسیز میں سرمایہ منتقل کرنا شروع کیا۔

Ethereum کی سرمایہ کاری کی دنیا میں واپسی.

ETH/BTC Ratio، جو Ethereum کی طاقت کا Bitcoin کے مقابلے میں جائزہ لیتی ہے، گزشتہ جمعرات کو 0.0318 کی کم ترین سطح تک پہنچ گئی تھی، جو مارچ 2021 کے بعد سب سے کم تھی۔ لیکن اس کے بعد اس میں 15% اضافہ ہوا اور یہ 0.3660 تک پہنچ گئی۔
Digital Asset Hedge Fund QCP نے کہا، "مارکیٹ توقع کر رہی ہے کہ دسمبر تک BTC سائیڈ ویز ٹریڈ کرے گا جبکہ مارکیٹ پلیئرز کی توجہ قریبی مدت میں ETH کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔”

Ethereum as on 26th November 2024
Ethereum as on 26th November 2024

Options Market میں ETH Risk Reversals زیادہ تر Frontend Calls کے حق میں ہیں. جبکہ BTC Calls دسمبر 2024 کے اختتام کے بعد ہی دلچسپی کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔
یہ Positioning ظاہر کرتی ہے کہ سرمایہ کار قلیل المدتی بنیادوں پر  ETH کی اچھی کارکردگی کی توقع رکھتے ہیں. جبکہ BTC کی رفتار اگلے سال سے بحال ہو سکتی ہے۔

Crypto Hedge Funds اور Family Offices نے حالیہ دنوں میں BTC سے ETH کی طرف سرمایہ منتقل کرنا شروع کیا ہے۔

  • Arbelos Markets کے شریک بانی Joshua Lim کے مطابق، "ہم BTC سے ETH میں ایک مضبوط Rotation دیکھ رہے ہیں۔”
  • امریکی مارکیٹ میں لسٹ شدہ Spot ETH ETFs نے جمعہ کو $99 ملین کی Inflow دیکھی، جس میں زیادہ حصہ BlackRock’s ETHA Product کو گیا۔

تکنیکی تجزیہ

ETH/BTC Ratio نے گزشتہ ہفتے ایک اہم Support Level کو چھوا اور اس کے بعد تیزی سے بحالی کی۔

  • معروف کرپٹو تجزیہ کار Pentoshi کے مطابق، "یہ ممکن ہے کہ ہم یہاں Short-Term Reversal دیکھیں۔”
  • ہفتہ وار Candle Stick Patterns بھی Trend Reversal کی طرف اشارہ کر رہے ہیں۔

Bitcoin اور $100K کی رکاوٹ

دوسری طرف، Bitcoin $100,000 کے نفسیاتی سطح پر ایک بڑی Sell Wall کا سامنا کر رہا ہے۔
Wincent کے سینئر ڈائریکٹر Paul Howard کے خیال میں  Bitcoin اپنی روزانہ کی Moving Averages سے کافی اوپر پہنچ چکا ہے. اور اب توقع ہے کہ یہ نئے سال تک Sideways Trade کرے گا۔

Howard نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں Market Neutral رہنا اور Downside Protection خریدنا ایک بہترین حکمت عملی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button