لائٹ کوائن ، ہولڈنگ پوزیشنز کی قدر مستحکم ، سرمایہ کاروں کی خریداری میں اضافہ۔
Altcoin کی ٹرانزیکشنز میں 50 فیصد اضافہ
لائٹ کوائن کی طویل المدتی ہولڈنگ پوزیشنز کی قدر مستحکم ہوئی ہے۔ تمام بحرانوں میں ثابت قدم رہنے والے اس Altcoin کی قیمت اسوقت 68 ڈالرز کے قریب آ گئی ہے۔
لائٹ کوائن پر اثرانداز ہونیوالے عوامل۔
لائٹ کوائن میں بحالی کی یہ لہر امریکی ریگولیٹری ادارے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (US SEC) کے خلاف کرپٹو پلیٹ فارم Greyscale کی قانونی جنگ میں کامیابی کے بعد آئی ہے۔ LTC کی ہولڈنگز گذشتہ ایک ہفتے کے دوران 4.58 فیصد بڑھی ہیں اور اسکی Yields میں بھی اتنا ہی اضافہ ہوا ہے۔
مثبت ٹریگرز کی موجودگی LTC کے لئے عمل انگیز ثابت ہو سکتی ہے۔
گرے سکیل جو کہ Crypto Asset Management Company اور بٹ کوائن سمیت کئی کرنسیز کا کسٹوڈین پلیٹ فارم ہے نے Spot Bitcoin Traded Funds سے متعلق U.S SEC کے خلاف کیس جیت لیا ہے جس سے کرپٹو کرنسیز میں زندگی کی ایک نئی لہر دوڑ گئی ہے۔ اسے کرپٹو انڈسٹری کی تاریخی کامیابی اور Altcoins کے لئے عمل انگیز (Catalyst) قرار دیا جا رہا ہے۔
مثبت خبریں سامنے آنے پر سائیڈ لائن سرمایہ کار بھی خریداری میں مصروف ہیں جس سے LTC کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے۔ TheBloc جو کہ آن چین انٹیلی جینس ٹریکر ہے کے مطابق رواں سال لائٹ کوائن ہولڈ کرنے والے ایکٹو ایڈریسز کی تعداد 5 ملیئن ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ یہ 2022ء کے صارفین سے مجموعی طور پر دوگنا ہیں۔ جو کہ سال کے اسی معاشی دورانئے میں 2.55 ملیئن تھے۔ ماہرین آنیوالے دنوں میں یہ بلش ٹرینڈ جاری رہنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں.
Litecoin کیلئے تکنیکی اعتبار سے حالیہ عرصۂ کیسا رہا. ؟
2022ء کے پہلے کوارٹر میں لائٹ کوائن 120 ڈالرز کی بلند ترین سطح سے 40 ڈالرز پر آیا تاہم یہاں سے اس نے اپنی کھوئی ہوئی قدر بحال کرنے کا مستقل مزاجی سے آغاز کیا اپریل تک اسکی ممکنہ ٹریڈنگ رینج ایک سال پہلے کے مقابلے میں اوپر جاتی نظر آ رہی ہے۔ ٹیکنیکی نقطہ نظر سے LTC اپنی 21 روزہ Moving Average کے قریب اور 100 روزہ اوسط سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز اسکی لیکوئیڈیٹی لائن 67 ڈالرز سے نیچے ظاہر کر رہے ہیں
یعنی لائٹ کوائن کا بیئرش زون موجودہ سطح سے 30 فیصد نیچے ہے۔ جس سے اسکی اسٹرینتھ ظاہر ہو رہی ہے۔ 50 فیصد Bullish اور 35 فیصد Bearish جبکہ 15 فیصد Sideways رجحان کے ساتھ اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) 74 سے اوپر ہے جو کہ اوپر کے لیولز پر پیشقدمی سے پہلے محدود رینج میں اصلاح (Correction) کو ظاہر کر رہا ہے۔۔ ٹیکنیکی چارٹ آنیوالے دنوں پر لائٹ کوائن کو نئی ٹرینڈ لائنز اختیار کرتا ہوا ظاہر کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔