US Government کو 2035 تک Bitcoin Reserve بنانا چاہیے، Michael Saylor کی تجویز

BTC Plan Faces Hurdles as U.S. Opts for a Stockpile Strategy.

US Government کے لیے Bitcoin کی حکمت عملی طے کرنے کا وقت آ چکا ہے۔ MicroStrategy کے بانی Michael Saylor نے تجویز دی ہے کہ US Government کو 2035 تک Bitcoin کی کل Supply کا 25% حاصل کرنا چاہیے. تاکہ ایک Strategic Bitcoin Reserve قائم کیا جا سکے۔

Strategic Bitcoin Reserve کا مقصد

Saylor کے مطابق، امریکی حکومت کو 2025 سے 2035 کے درمیان روزانہ کی بنیاد پر Bitcoin خرید کر اپنی Holdings کو بڑھانا چاہیے۔ ان کا اندازہ ہے کہ اس دوران 99% Bitcoin جاری ہو چکا ہوگا،.اور اگر حکومت 5% سے 25% Bitcoin حاصل کرے تو یہ ذخیرہ 2045 تک $16 سے $81 ٹریلین تک پہنچ سکتا ہے. جو کہ امریکی National Debt کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔

White House Crypto Summit میں پیشکش

یہ تجویز گزشتہ ہفتے ہونے والے White House کے Crypto  میں پیش کی گئی،. جہاں Saylor نے صدر Donald Trump اور عالمی Crypto Leaders پر زور دیا کہ وہ "Never Sell Your Bitcoin” پالیسی اپنائیں۔ ان کے مطابق، Bitcoin ایک قیمتی اثاثہ ہے. جسے طویل مدتی Holding کے طور پر محفوظ رکھنا چاہیے۔

Trump کی Strategic Bitcoin Reserve پالیسی

دلچسپ بات یہ ہے کہ صدر Trump پہلے ہی ایک Executive Order پر دستخط کر چکے ہیں. جس کے تحت ایک Strategic Bitcoin Reserve قائم کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر، یہ فنڈ ان کرپٹو اثاثوں سے بنایا جائے گا. جو مجرمانہ کیسز میں ضبط کیے گئے ہیں۔ بعد میں، مزید Bitcoin Acquisitions کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی۔

Bitcoin Holdings میں فرق

اگر امریکی حکومت Saylor کے منصوبے کے مطابق 25% Bitcoin خریدتی ہے، تو اس کے پاس تقریباً 5.25 ملین  BTC ہوگا. جو کہ Senator Cynthia Lummis کی 1 ملین BTC رکھنے کی تجویز سے کہیں زیادہ ہے۔ دوسری طرف، Saylor’s Strategy نے حال ہی میں $2 Billion مالیت کا Bitcoin خریدا ہے. جس کے بعد اس کی کل Holdings تقریباً 500,000 BTC ہو چکی ہیں۔

Stockpile کا متبادل منصوبہ

تاہم، امریکی حکومت نے فی الحال Saylor کے تجویز کردہ Strategic Bitcoin Reserve کو قبول نہیں کیا۔ اس کے بجائے، Bitcoin Stockpile منصوبے کو منظوری دی گئی ہے، جو کہ فوری طور پر بڑے پیمانے پر Bitcoin Acquisitions کرنے کی بجائے ایک محتاط اور طویل مدتی پالیسی پر مشتمل ہوگا۔

Bitcoin اب عالمی معیشت میں ایک اہم اثاثہ بن چکا ہے. اور امریکی حکومت اس کی حکمت عملی طے کرنے میں سنجیدہ دکھائی دیتی ہے۔ اگرچہ Strategic Bitcoin Reserve کا تصور فی الحال زیر غور نہیں، لیکن Bitcoin Stockpile منصوبہ مستقبل میں امریکی معیشت میں نئی راہیں کھول سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button