کرپٹو کرنسیز میں مندی کی لہر بٹ کوائن 26 ہزار کی نفسیاتی سطح پر آ گیا ۔

محتاط مارکیٹ موڈ اور نئی ریگولیشنز کے پیش نظر بیئرش منظرنامہ جاری۔

کرپٹو کرنسیز میں مندی کی لہر آج بھی جاری ہے۔ بٹ کوائن 26 ہزار کی نفسیاتی سطح کا دفاع کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ محتاط مارکیٹ موڈ اور نئی ریگولیشنز کے پیش نظر کرپٹو انڈسٹری کا منظرنامہ بیئرش ہے۔

کرپٹو کرنسیز میں مندی کے عوامل۔

رواں ماہ کے آغاز پر 30 ہزار کے قریب مثبت جھکاؤ اختیار کئے ہوئے بٹ کوائن کے بارے میں بالترتیب 35 اور 40 ہزار کی طرف ریلی کی پیشگوئی ہو رہی تھیں۔ تاہم US SEC اور دیگر ریگولیٹری اداروں کے اقدامات سے سرمائے کا بڑا انخلاء شروع ہوا ۔ جس کی لپیٹ میں Ethereum کے سوا باقی پوری انڈسٹری ہی آ گئی۔ بٹ کوائن اس دوران 5 ہزار ڈالرز قدر کھو چکا ہے۔

اکثر قارئین کے ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آخر گذشتہ ایک سال میں ڈیجیٹیل اثاثے اپنے صارفین اور ٹریڈرز کا بار بار اعتماد کیوں کھو بیٹھتے ہیں۔ اس کا جواب مئی 2022ء سے لے کر اب تک پیش آنیوالے واقعات میں چھپا یوا ہے۔ اگرچہ کرپٹو شاکس ٹیرا لیونا سے شروع ہوئے

تاہم یہ اپنی انتہاء کو نومبر میں FTX Gate Scandal کے بعد پہنچ گئے۔ ان واقعات کے نتیجے میں امریکی ریگولیٹری ادارواں نے ڈیجیٹیل سرمایہ کاری اسکیموں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا اور مقدمات کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہو گیا۔ اس اسکینڈل نے جہاں کئی نیٹ ورکس کو لیکوئیڈٹی مسائل کا شکار کر کے ڈیفالٹ کر دیا وہیں دنیا بھی میں انہیں مرکزی نظام زر سے مربوط کرنے کے لئے نئی قانون سازی شروع کر دی گئی۔

رواں سال کا بہترین کوارٹر

مارچ میں کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے تین ملٹی نیشنل بینکوں کے دیوالیہ ہونے سے شروع ہونیوالے عالمی بینکنگ بحران کی لپیٹ میں اگرچہ کرپٹو فرینڈلی بینک سلورگیٹ بھی آیا۔ لیکن عالمی نظام زر کے بکھرنے کا خدشہ سرمایہ کاروں کو ڈی۔سینٹرلائزڈ کرپٹو کرنسیز کی طرف لے آیا۔ جس سے مردہ انڈسٹری میں ایک بار پھر زندگی کی لہر دوڑ گئی۔ 17 ہزار ڈالرز پر ٹریڈ کرتا ہوا بٹ کوائن دوبارہ 30 ہزار سے اوپر پہنچ گیا۔

جبکہ ایتھیریئم 2 ہزار اور لائٹ کوائن 1 سو ڈالرز فی کوائن سے اوپر جانے میں کامیاب ہوئے۔ بلاشبہ یہ کرپٹو کی بحالی کا دور ہے۔ لیکن مارکیٹ کے نئے حالات میں نشیب و فراز کئی بار دیکھنے میں آ سکتے ہیں۔

مارکیٹ کا جائزہ

آج بٹ کوائن 0.24 فیصد کمی کے ساتھ 26048 ڈالرز پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ ایتھیریئم اسوقت 0.22 فیصد گراوٹ کے ساتھ 1649 ڈالرز پر منفی سمت اختیار کر رہا ہے۔ دوسری طرف لائٹ کوائن (LTC) 65 ڈالرز فی کوائن پر آ گیا ہے۔

کرپٹو کرنسیز میں مندی کی لہر بٹ کوائن 26 ہزار کی نفسیاتی سطح پر آ گیا

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button