کرپٹو کرنسیز کی قدر میں تیزی ، بٹ کوئن 35 ہزار ڈالرز کی سطح عبور کر گیا .
مشرق وسطیٰ جنگ میں وسعت سے روایتی اثاثوں کے برعکس ڈیجیٹل والٹس کی طلب میں اضافہ ہوا ہے
کرپٹو کرنسیز کی قدر میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . آج ایشیائی سیشنز کے دوران بٹ کوئن 34 سو ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 35 ہزار ڈالرز فی کوئین پر آ گیا . . اسوقت اگرچہ یہ اسے برقرار نہیں رکھ سکا ، تاہم یہ ابھی بھی 34 ہزار ڈالرز سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .
آج کے اس مثبت رجحان کی وجہ US SEC کی طرف سے Spot Bitcoin اور Exchange Traded Funds یعنی ETF پر عاید پابندیوں کا خاتمہ اور انھیں دیگر ڈیجیٹل اثاثوں کی طرح ٹریڈ کی اجازت دیا جانا ہے . اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ جنگ میں وسعت سے روایتی اثاثوں کے برعکس ڈیجیٹل والٹس کی طلب میں اضافہ ہوا ہے.
کرپٹو کرنسیز کی قدر پر اثر انداز ہونے والے محرکات.
کرپٹو انڈسٹری میں زبردست تیزی کی بڑی وجہ حالیہ دنوں کے دوران امریکی عدالتوں کی طرف سے آنے والے فیصلے ہیں . نیو یارک کی فیڈرل عدالت نے رواں سال اگست میں امریکی ریگولیٹری ادارے US SEC کی سپاٹ بٹ کوئین اور ETF کے خلاف درجواست مسترد کر دی تھی ، جس کے بعد اس حوالے سے کی جانیوالی اپیل بھی غیر موثر رہی تھی .
عدالتی فیصلوں کے باوجود ریگولیٹری ادارہ پس و پیش سے کام لیتا رہا اور تین ہفتوں تک ان فنڈز پر پابندیاں عاید کئے رکھیں . جس کے امریکی سینیٹ کی کمیٹی برائے فنانشل افیئرز نے دو بار خط لکھ کر ادارے کو عدالتی احکامات کی پاس داری کا کہا تھا .
دوسری طرف مشرق وسطیٰ کی صورتحال عالمی مارکیٹس پر بری طرح سے اثر انداز ہو رہی ہے . روایتی ٹریڈنگ اثاثوں کی بجائے ڈیجیٹل انڈسٹری اس وقت مارکیٹ پلیئرز کی توجہ کی مرکز بنتی ہوئی نظر آ رہی ہے. جبکہ زیادہ تر ایکسچینجز اسرائیل کے لئے خصوصی فنڈز بھی قائم کر رہی ہیں .
مشرق وسطیٰ جنگ سے ڈیجیٹل اثاثوں کی طلب میں اضافہ.
مسرق وسطیٰ جنگ کے بعد روایتی ٹریڈنگ اثاثوں میں رسک فیکٹر بڑھ گیا ہے . جبکہ سرمایہ کار ڈیجیٹل اثاثوں کی طرف منتقل ہو رہے ہیں . بتاتے چلیں کہ عرب اسرائیل جنگ شروع ہونے کے بعد سے لے کر اب تک کرپٹو کیپٹلائزیشن میں 75 فیصد اضافہ ہوا ہے . کیونکہ ان حالات میں ایک نئی عالمی جنگ اور نظام زر مفلوج ہونے کے خطرے سے Decentralized Assets میں خرید داری بڑھی ہے . اس سے قبل ہم نے مارچ میں آنیوالی عالمی بنکنگ بحران کے دوران بھی کرپٹو انڈسٹری کی بحالی دیکھی تھی .
اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ روز شروع ہونے والی حزب الله اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں آج بھی جاری ہیں. ادھر ایران نے دھمکی دی ہے کہ آبنائے ہرمز سے عالمی مارکیٹس کو تیل و گیس کی سپلائی معطل کرنے کا آپشن زیر غور ہے.
لمحہ بہ لمحہ بدلتے حالات میں روایتی بنکاری نظام اور اثاثوں میں رسک فیکٹر بڑھ گیا ہے . یہ وہ محرک ہے جو کہ کرپٹو کرنسیز کی طلب میں اضافہ کر رہا ہے .
مارکیٹ کی صورتحال
آج ایشیائی سیشن کے آغاز پر Bitcoin سمیت تمام Crypto Currencies کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی گئی۔ BTC آج 34 سو ڈالرز سے زائد کے اضافے سے 35 ہزار کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) عبور کر گیا۔ اگرچہ بعد ازاں یہ اس سے نیچے آ گیا تاہم یہ اس وقت بھی 34 ہزار ڈالرز سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .
ایتھیریئم (ETH) 103ڈالرز کی تیزی سے 1813 ڈالرز پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 1800 سے 1825 کے درمیان ہے۔
لائٹ کوائن میں بھی 4.56 فیصد بحالی ہوئی ہے۔ LTC اسوقت 70.22 ڈالرز کے قریب اپنے بلش زون میں داخل ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ یہ Altcoin گذشتہ تین سال کی کم ترین سطح پر آ گیا تھا۔ جس کے بعد اس کی قدر میں 18 ڈالرز کی بحالی ہوئی ہے۔
کرپٹو انڈسٹری میں اس فیصلے کے بعد سرمایہ کاری کی ایک نئی لہر نظر آ رہی ہے . گزشتہ برس نومبر میں منظر عام پر آنے والے FTX Gate Scandal کے بعد پہلی بار اسکی مارکیٹ کیپٹلائزیشن 70 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیی ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔