FTX Bankruptcy Case میں SEC کا Stable Coins کے خلاف مقدمے پر غور.

Exchange proposed a plan, which would see 98% of creditors get back 118% of their claims

US SEC نے FTX Bankruptcy Case میں ایک نئی اور اہم قانونی کاروائی پر غور شروع کر دیا ہے. ادارہ اس امکان کا جائزہ لے رہا ہے کہ  دیوالیہ پن کی کارروائی میں صارفین کو Stable Coins  کے ذریعے رقم واپس کرنا قانونی اور مالی طور پر پیچیدہ مسائل پیدا کر سکتا ہے۔ خیال رہے کہ اکتوبر 2022 میں Crypto Industry کو تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی سکینڈل کا سامنا کرنا پڑا تھا. جسے FTX Gate Scandal کے نام سے یاد کیا جاتا ہے.

US SEC کی طرف سے FTX Bankruptcy Case میں نئے طریقہ کار پر غور.

Securities and Exchange Commission کا کہنا ہے کہ Stable Coins ، جو کہ عام طور پر Crypto Currencies کی قیمت کو مستحکم رکھنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں. FTX  کے متاثرہ صارفین کو واپس کی جانے والی رقم کے معاملے میں قانونی پیچیدگیاں  پیدا کر سکتے ہیں۔ ایس ای سی کے مطابق، ان  کی قیمت کے  استحکام اور ان کی قانونی حیثیت کی وضاحت ضروری ہے. تاکہ صارفین کے حقوق کی مکمل حفاظت کی جا سکے۔

اسٹبل کوائنز کی قانونی حیثیت اہم  معامله  ہے۔ کیونکہ  Stable Coins کی قیمت مختلف Economic Policies اور Financial Markets پر منحصر ہوتی ہے. ایسے میں  ان کا استعمال متاثرہ صارفین کو غیر یقینی حالات میں ڈال سکتا ہے۔ SEC نے اس بات کی نشاندہی کی ہے. کہ اسٹبل کوائنز کی قیمت میں غیر متوقع تبدیلیاں صارفین کے لیے نقصاندہ ہو سکتی ہیں، اور یہ قانونی معاملات میں بگاڑ پیدا کر سکتی ہیں.

ان کے استعمال کی پالیسیوں کی وضاحت نہ ہونے کی صورت میں قانونی پیچیدگیاں جنم لے سکتی ہیں. جو کہ دیوالیہ پن کی کارروائی کو مزید مشکل بنا سکتی ہیں۔

کیا US Regulatory Institutions اس معاملے پر حکمت عملی تبدیل کر سکتے ہیں؟

SEC کا موقف FTX اور دیگر Crypto Currency Platforms کے لیے ایک انتباہ ہے کہ وہ قانونی اور مالیاتی پیچیدگیوں کو مدنظر رکھیں۔ اس معاملے میں Financial Transactions کی وضاحت اور واپسی قیمتوں کے تعین کی ضرورت ہے. تاکہ صارفین کے Digital Assets کی حفاظت کی جا سکے. اور مارکیٹ میں استحکام برقرار رہے.

ادارہ اس تمام عرصے کے دوران یہ کہتا رہا ہے کہ Stable coins کے ذریعے رقم کی واپسی کی صورت میں، Global Markets  میں عدم استحکام پیدا ہونے کا اندیشہ ہے ، جس سے  US Financial Institutions کی کارکردگی پر سوالات کھڑے ہو سکتے ہیں.

معاشی ماہرین کے خیال میں Investors Funds کی واپسی کا طریقہ کار انتہائی بنیاددی نوعیت کا ہے. مستقبل میں اس کیس کے نتائج Crypto Regulations اور پالیسیوں پر گہرے اثرات مرتب کر سکتے ہیں .

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button