سلور گیٹ بینک: اثاثے تحلیل کرنے کا اعلان۔ بٹ کوائن میں گراوٹ

سلور گیٹ بینک نے اثاثے تحلیل کر کے آپریشنز بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان کرپٹو فرینڈلی بینک کی انتظامی کمپنی نے بدھ کے روز کیا۔ واضح رہے کہ اس اعلان کے بعد ایک نئے کرپٹو بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

سلور گیٹ بینک اسکینڈل پر ایک نظر

گذشتہ ہفتے کیلیفورنیا کے سلور گیٹ (Silver gate) بینک نے یہ اعلان کر کے اپنے صارفین اور کرپٹو کمپنیوں کو حیران کر دیا کہ وہ امریکی بینکنگ قوانین کے مطابق لازمی سالانہ آڈٹ رپورٹ بروقت جمع نہیں کروا سکے گا۔ ریگولیٹری اداروں کے مطابق سلور گیٹ انتظامیہ کرپٹو فنڈز کی مبینہ طور پر غیر قانونی طور منتقلی چھپانا چاہتی ہے اور بینک کرپٹو نیٹ ورکس کی بدعنوانیوں کا سہولت کار ہے۔ گذشتہ روز سلورگیت کارپوریشن نے پہلی بار اپنے پارٹنرز کی تفصیلات پبلش کیں جن میں قانونی فرم Cravath کے علاوہ Swaine اور Moore LLP بھی شامل ہیں جبکہ Strategic Risk Associate بھی محدود پیمانے پر شیئر ہولڈرز میں شامل ہے۔ جاری کئے گئے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ تمام صارفین اور سرمایہ کاروں کے فنڈز فوری طور پر واپس کر دیئے جائیں گے۔

” ریگولیٹری اداروں کے ساتھ ہونیوالی اب تک کی ڈیل کی روشنی میں سلور گیٹ انتظامیہ اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ کرپٹو اور بینکنگ انڈسٹری کو بچانے کا مناسب ترین راستہ یہی ہے کہ تمام اثاثے بشمول کرپٹو فنڈز تحلیل کر کے بینکنگ آپریشنز بند کر دیئے جائیں۔ کمپنی صارفین کے فنڈز کی واپسی کے طریقہ کار پر غور کر رہی ہے”۔

ریگولیٹری اور مانیٹری اداروں کا ردعمل

ریاستی ریگولیٹری ادارے کیلیفورنیا ڈیپارٹمنٹ آف فائنانشل پروٹیکشن اینڈ انوویشن کی ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ وہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر مناسب اقدامات کئے جائیں گے۔ دوسری طرف رواں ہفتے کے آغاز میں وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرن جین پائیر نے پریس کانفرنس کے دوران واضح کیا تھا کہ صدر امریکہ اور انکی انتظامیہ سلور گیٹ معاملے سے نہ صرف آگاہ ہے بلکہ کانگریس کو تحقیقات قانون سازی اور کرپٹو کمپنیوں کے نام نہاد بینکوں کے خلاف ایکشنز کیلئے مراسلہ بھی ارسال کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ریاستی ریگولیٹری ادارہ بدعنوان عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

” ڈیپارٹمنٹ تمام معاشی قوانین کے مطابق معاملے کا جائزہ لے رہا ہے۔ اور کسی بھی قانون شکنی کی صورت میں ادارہ بھرپور ایکشن لے گا تا کہ سرمایہ کاروں کے فنڈز ڈوبنے سے بچائے جا سکیں”۔

چیئر مین سینیٹ بینکنگ کمیٹی شیروڈ براؤن نے اس معاملے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ FTX گیٹ اسکینڈل اسوقت بھی معاشی دنیا کو متاثر کر رہا ہے اور سلور گیٹ معاملہ بھی اسی سے جڑا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیسے کوئی بینک کرپٹو جیسے برخطر اور تغیر پزیر اثاثوں کیلئے خدمات فراہم کر سکتا ہے۔ ایسا کرنیوالے بینک پورے معاشی نظام کو خطرے میں ڈالتے ہیں جس کہ قیمت ٹیکس ادا کرنیوالے عوام ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ سینیٹ میں کرپٹو کے خطرات سے نمٹنے کیلئے قانون سازی کریں گے۔

کرپٹو کرنسیز پر اثرات

سلور گیٹ بینک کا معاملہ سنگین شکل اختیار کرنے کے بعد کرپٹو کرنسیز کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بٹ کوائن 22 ہزار ڈالرز کی سطح سے نیچے آ گیا ہے۔ اسوقت یہ 21619 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ ایتھیریئم 1531 آور لائٹ کوائن 87 ڈالرز فی کوائن پر ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ کر رہے ہیں

۔ واضح رہے کہ سلور گیٹ معاملے پر سب سے زیادہ کرپٹو فنڈز بٹ کوائن کے متاثر ہوں گے جن کی مالیت 50 ملیئن ڈالرز سے زائد ہے۔ جبکہ بالواسطہ فنڈز ٹرانسفر اس سے کہیں زیادہ ہے۔ گذشتہ سال مئی میں ٹیرا اور لیونا اسٹیبل کوائنز کے کریش ہونے کے بعد سے کرپٹو کرنسیز مسلسل بحران کا سامنا کر رہی ہیں۔ تاہم نومبر میں FTX کے دیوالیہ ہونے اور دوران تحقیقات سامنے آنے والے حقائق سرمایہ کاروں اور صارفین کے اعتماد کو متزلزل کر رہے ہیں۔ جبکہ دنیا بھر میں کرپٹو نیٹ ورکس کیلئے سخت قوانین متعارف کروائے جا رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button