Crypto Market Cap ایک سال میں 10 ٹریلین ڈالرز تک پہنچ جائیگا. Standard Chartered کی پیشگوئی.

A Republican sweep can Favour the Digital Assets will bring positive changes

Crypto Market Cap میں ممکنہ طور پر 2026 تک 10 ٹریلین ڈالر تک کا اضافہ ہو سکتا ہے، یہ بات Standard Chartered کی ایک تازہ ریسرچ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق، Republican Sweep کے بعد نئی حکومت Digital Assets کے شعبے کے لیے مثبت پالیسیوں کو آگے بڑھا سکتی ہے. جس کے نتیجے میں Crypto Currencies میں سرمایہ کاری کی بڑی ریلی آنے کا امکان ہے.

Standard Chartered Bank کی Crypto Market Cap کے بارے میں رپورٹ.

Standard Chartered کا کہنا ہے کہ نئی حکومت میں کچھ اہم تبدیلیاں Crypto Markets کے لیے فائدے مند ثابت ہو سکتی ہیں۔ ان تبدیلیوں میں Regulatory Changes اور Securities and Exchange Commission (SEC) میں عہدوں کی تبدیلیاں شامل ہیں. جو Digital Assets کے حوالے سے نرم رویہ اختیار کر سکتی ہیں۔

بینک نے یہ بھی کہا کہ یہ مثبت پیشرفت  Crypto Market Cap کو موجودہ 2.5 ٹریلین ڈالر سے بڑھا کر 2026 تک 10 ٹریلین ڈالر تک لے جا سکتی ہیں۔ Geoff Kendrick، جو کہ Digital Assets Research کے سربراہ ہیں. نے کہا کہ "اچھے حالات تمام Digital Assets کو فائدہ پہنچائیں گے. خاص طور پر وہ جو End-Use Cases کے لیے زیادہ ایکسپوزڈ ہیں. انہیں سب سے زیادہ فائدہ ہو گا۔”

نئی حکومت Bitcoin Reserve کے قیام پر بھی غور کر سکتی ہے. لیکن یہ ایک "Low-Probability but High-Impact Event” (کم امکان مگر بڑا اثر رکھنے والا واقعہ) سمجھا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا. کہ یہ امکان کم ہے. لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو اس کا اثر بہت بڑا ہو گا۔

دو بڑی Crypto Currencies کے اہداف.

Standard Chartered نے 2025 کے آخر تک Bitcoin (BTC) کے لیے 200,000 ڈالر اور Ether (ETH) کے لیے 10,000 ڈالر کے اہداف کا دوبارہ ذکر کیا ہے. اور اس نے پیش گوئی کی ہے کہ Solana (SOL) باقی دو بڑی کرپٹو کرنسیز سے بہتر کارکردگی دکھائے گی۔

Kendrick نے کہا کہ "اب چونکہ Republican Sweep کے امکانات بڑھ گئے ہیں. ہم سمجھتے ہیں کہ ہم نے Crypto Summer کا آغاز کر دیا ہے۔”

یقینی طور پر، اگر Trump Administration کے تحت ان تبدیلیوں کا نفاذ ہوتا ہے. تو یہ Crypto Market Cap میں ایک زبردست اضافے کا باعث بن سکتا ہے. اور Digital Assets کی دنیا میں نئی تبدیلیاں اور مواقع پیدا کر سکتا ہے۔

Donald Trump کی جیت اور Crypto Currencies میں سرمایہ کاری کا تعلق.

Donald Trump  کی انتظامیہ Crypto Currencies کے لیے ایک زیادہ مثبت ماحول فراہم کرنے کر سکتی ہے. اور سب سے زیادہ متوقع ترقیوں میں سے ایک Bitcoin Act کا ممکنہ منظور ہونا ہے. جیسا کہ CoinShares نے اپنی ایک ریسرچ بلاگ میں سوموار کو بتایا۔

James Butterfill، جو کہ CoinShares کے ریسرچ کے سربراہ ہیں، نے لکھا. "یہ تجویز Bitcoin کو ایک Strategic Reserve Asset کے طور پر قائم کرے گی. جس کے تحت امریکی حکومت Bitcoin کی کل سپلائی کا 5 فیصد خریدے گی۔”

یہ تجویز Bitcoin (BTC) کو Gold کے مترادف ایک اسٹرٹیجک اثاثہ بنا دے گی۔ ایک قومی ریزرو میں تسلیم شدہ حیثیت حاصل ہونے کے بعد، اس کو مزید قانونی حیثیت ملے گی. رپورٹ میں کہا گیا۔

اس سال کے آغاز میں، U.S. Senator Cynthia Lummis (R-Wyo.) نے اس تجویز کو پیش کیا تھا. جس میں Bitcoin کے اسٹرٹیجک ریزرو کے قیام کی بات کی گئی تھی. جس کا مقصد پانچ سالوں میں 1 ملین BTC خرید کر ملک کے National Debt کو کم کرنا تھا۔ اس بل کا نام "Boosting Innovation, Technology and Competitiveness Through Optimized Investment Nationwide (BITCOIN) Act” رکھا گیا تھا. اور یہ جولائی میں سینیٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ President Trump نے انتخاب سے قبل Bitcoin Reserve کے قیام کا وعدہ کیا. اور Lummis نے اس منصوبے کی تائید X پر ٹرمپ کی فتح کے بعد کی تھی۔

ممکنہ تبدیلیوں کے اثرات.

Butterfill نے مزید لکھا، "اگر Bitcoin Act پر عملدرآمد ہوتا ہے. تو یہ Bitcoin میں قابلِ ذکر Institutional اور Governmental Interest پیدا کر سکتا ہے. جو اس کی ترقی کو تیز کرے گا. اور اس کی قیمت کو نئی بلندیاں تک لے جا سکتا ہے۔”

یہ ممکنہ تبدیلیاں Bitcoin اور دوسرے Digital Assets کی پزیرائی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہو سکتی ہیں. اور Crypto Market میں ایک نیا باب کھول سکتی ہیں۔

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button