Tesla نے Dogecoin پر الزامات کو مسترد کرنے میں قانونی کامیابی حاصل کر لی
A group of investors in 2022 alleged that Elon Musk and his company had manipulated the price
ایلون مسک اور ان کی کمپنی Tesla نے حال ہی میں ایک اہم قانونی کامیابی حاصل کی ہے. جس کے تحت ان پر Dogecoin کے بدعنوانی کے الزامات کو مسترد کر دیا گیا ہے۔ یہ مقدمہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے چل رہا تھا. جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مسک اور Tesla نے جان بوجھ کر ڈوج کوائن کی قیمت کو اپنی مفاد کے لیے متاثر کیا.
ایلون مسک اور Tesla کی اہم کامیابی.
یہ مقدمہ سرمایہ کاروں کے ایک پلیٹ فارم کی جانب سے دائر کیا گیا تھا. جنہوں نے الزام لگایا کہ ایلون مسک نے اپنی عوامی تشہیر اور Social Media کے ذریعے Dogecoin کی قیمت کو مصنوعی طور پر بڑھایا. اور پھر اسے فروخت کر کے بڑے منافع حاصل کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ مسک کی یہ حرکتیں مارکیٹ کو بدعنوانی کیلئے استمعال کرنے کی کوشش کے مترادف ہیں. جس سے انہیں مالی نقصان ہوا۔
یہ مقدمہ بنیادی طور پر اس بات پر مبنی تھا. کہ آیا مسک اور ٹیسلا جان بوجھ کر Dogecoin کی مارکیٹ کی قیمتوں پر اثر انداز ہوئے ہیں یا کہ نہیں.
گزشتہ روز US Federal Court نے اس مقدمے کو مسترد کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ الزامات کے ثبوت ناکافی ہیں اور درخواست گزاروں کی جانب سے کوئی قوی شواہد نہیں ملے. جو مارکیٹ الزامات ثابت کر سکیں۔
ایلون مسک اور Tesla کی قانونی ٹیم نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا . اور اسے ایک اہم قانونی فتح قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس کامیابی کے بعد ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے. کہ ان کے اقدامات ہمیشہ قانونی اور اخلاقی حدود کے اندر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے کی طوالت اور پھیلاؤ سے پریشان تھے. لیکن اب توجہ اپنے کاروباری معاملات پر مرکوز کر سکیں گے.
کارپوریٹ سیکٹر پر بےبنیاد الزامات کی مثال.
ایلون مسک نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ مقدمہ اس بات کی مثال ہے. کہ کیسے معروف شخصیات اور کمپنیوں پر سوشل میڈیا اور مارکیٹ کے ردعمل کے نتیجے میں قانونی مقدمات دائر کیے جا سکتے ہیں.۔ اس کیس کے نتیجے نے یہ پیغام دیا ہے. کہ قانونی نظام میں ایسی شکایات کے لیے مضبوط شواہد کی ضرورت ہوتی ہے۔
ایلون مسک اور Tesla کی جانب سے یہ کامیابی ان کے قانونی اور کاروباری چیلنجز کے خلاف ایک بڑی فتح ہے. اور اس سے ان کی ساکھ پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔