لائٹ کوائن کی قدر دو سال کی کم ترین سطح پر آ گئی۔ بڑے پیمانے پر سرمائے کا انخلاء۔
جولائی سے لے کر اب تک LTC اپنی نصف قیمت کھو چکا ہے۔ ٹرانزیکشنز میں ریکارڈ کمی
لائٹ کوائن کی قدر دو سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ جولائی سے کے کر اب تک یہ اپنی نصف قدر کھو چکا ہے۔ Altcoin کی ٹرانزیکشنز میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔
لائٹ کوائن کی بیئرش ریلی میں وسعت۔
ٹیکنیکی اعتبار سے لائٹ کوائن بیئرش ٹرینڈ لائن اختیار کئے ہوئے 58.8 ڈالرز پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسوقت یہ اپنی 20 اور 50 روزہ موونگ ایوریجز سے نیچے آ چکا ہے۔ یہ Altcoin کا بیئرش چینل ہے۔ اس سے پہلے تمام بحرانوں میں ثابت قدم رہنے والے LTC کا نیچے کی طرف یہ سلوپ نومبر 2021ء میں دیکھا گیا تھا جب کورونا کی عالمی وباء سے سرمایہ کار کرپٹو انڈسٹری سے اپنے اثاثے دیگر مارکیٹس منتقل کر رہے تھے۔
کیا اس کم ترین سطح سے کوئی بحالی شروع ہو سکتی ہے ؟
آج کے ایشیائی سیشنز میں لائٹ کوائن 2 ڈالرز سے زائد کی ریکوری کے بعد 63.1 ڈالرز تک بحال ہوا ہے۔ تاہم گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران یہ اپنی 48 فیصد مارکیٹ کیپٹیلائزیشن کھو چکا ہے۔ خیال رہے کہ FTX Gate Scandal سامنے آنے پر بھی LTC نے اپنا ردھم برقرار رکھا تھا ۔
حالانک اسوقت بٹ کوائن اور ایتھیریئم جیسی کرنسیز بدترین گراوٹ کی شکار ہوئی تھیں۔ کرہٹو کرنسیز آئندہ ہفتے امریکی سینیٹ میں پیش ہونیوالے Crypto Regulatory Bill کے باعث مارکیٹ پلیئرز کا اعتماد کھو رہی ہیں۔ جس میں ڈیجیٹیل سرمایہ کاری کے حوالے سے سخت قوانین متعارف کروائے جا رہے ہیں۔
کیا لائٹ کوائن کریش کر سکتا ہے۔ ؟
اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ LTC کی آخری بڑی سپورٹ 60 ڈالرز ہے جسے گذشتہ دو سال کے دوران اس نے محض 1 بار بریک کیا۔ یہ اسکا بہترین خریداری کا لیول سمجھا جاتا ہے۔ تاہم گذشتہ روز بڑے پیمانے پر فروخت سے ٹریڈرز سائیڈ لائن ہونے کو ترجیح دے رہے ہیں۔
تین دن کے ٹریڈنگ چارٹ پر لائٹ کوائن کی ڈیلی ٹریڈنگ ایوریج 1.5 بلیئن ڈالر رہی ہے۔ جو کہ معمول سے 50 فیصد کم ہیں ۔ ٹیرا لیونا کریش کے وقت بھی LTC Transactions کا روزانہ لین دین 3 سے 4 ارب ڈالرز تک رہا تھا۔ تاہم ڈیجیٹیل ماہرین یہاں سے اوپر 65 ڈالرز کی طرف سمارٹ ریکوری دیکھ رہے ہیں۔ جس کے بعد یہ 70 ڈالرز کے نفسیاتئ مارک کیلئے اسٹرینتھ حاصل کر سکتا ہے۔
ٹیکنیکی انڈیکیٹرز کیا ظاہر کر رہے ہیں ؟
لائٹ کوائن کا قلیل المدتی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بیئرش ہے تاہم طویل المدتی انڈیکیٹرز 60 سے 75 ڈالرز کے درمیان خریداری کا بڑا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔ یہاں پر اسکے ایڈریسز کی تعداد 4 لاکھ 30 ہزار سے 5 لاکھ تک ہے۔ ہم کہہ سکتے ہیں کہ یہ اسکی سب دے بڑی دفاعی لائن ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔