Dax30 میں دن کا ملا جلا آغاز ، German GDP چوتھے کوارٹر میں 0.3 فیصد سکڑ گیا.
European Stocks continue Narrow Range after Recession signals in the Largest Regional Economy
Dax30 میں دن کا ملا جلا آغاز ہوا ہے ، آج جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق German GDP چوتھے کوارٹر میں 0.3 فیصد سکڑ گیا ہے ، جس سے Recession کے خدشات بڑھ گئے ہیں . اسی وجہ سے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں.
معاشی ڈیٹا کے Dax30 پر اثرات اور Recession کا خدشہ
حتمی اعداد و شمار کے مطابق 2022ء کے مقابلے میں گزشتہ سال Industrial Production میں 0.3 فیصد کمی واقع ہوئی۔ ان کے مطابق یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ پچھلے سال کی آخری سہ ماہی میں خام ملکی پیداوار میں مجموعی طور پر 0.3 فیصد کمی ہوئی۔
Germany کے Multinational Bank اور معاشی تحقیقاتی ادارے Deutsche Bundesbank نے اپنی رپورٹ میں Europe کی سب سے بڑی معیشت کے Technical Recession کا شکار ہونے کی پیشگوئی کی .
ادارے نے اپنی رپورٹ کی بنیاد حالیہ عرصے کے دوران جاری ہونے والے ڈیٹا کو بنایا ہے . جس کے مطابق میں بڑھتی ہوئی Energy Prices ، اور Interest میں اضافے کے علاوہ German Exports کی طلب میں کمی کے پیش نظر 2023ء میں ملکی معیشت خطرناک حد تک سکڑتی ہوئی دیکھی گئی.
Technical Recession کیسے کہتے ہیں؟
Technical Recession ایسی صورتحال کو کہا جاتا ہے جب مسلسل دو کوارٹرز کے دوران کسی ملک کی Gross Domestic Product بڑھنے کی بجائے کم ہو جائے ، اس اعتباز یہ مسلسل تین کوارٹرز کے دوران German GDP سکڑتا ہوا اور منفی شرح نمو ظاہر ہو رہا ہے . گزشتہ ماہ Federal Statistics Bureau نے خبردار کیا تھا کہ European Union کی یہ سب سے بڑی معیشت Technical Recession کی شکار ہو کر ڈوب رہی ہے.
پچھلے سال جہاں ایک طرف بڑھتی ہوئی Energy Prices کے باعث Germany کے Manufacturing Sector میں مندی دیکھی گئی وہیں Berlin کے اہم ٹریڈ پارٹنر China میں یہاں بننے والی مصنوعات کی طلب میں کمی اور Europe میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے Interest Rate میں اضافہ ہوا۔ ان اسباب کی وجہ سے ملک کو اقتصادی دشواریوں کا سامنا رہا۔
دوسری طرف گزشتہ روز German Federal Statistics Department کی جاری کردہ رپورٹ میں Headline Inflation کی ماہانہ سطح 0.2 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل اتنی ہی توقع کی جا رہی تھی۔ اس طرح رواں سال مسلسل دوسری بار Headline Inflation کی سطح گزشتہ اعداد و شمار سے کم آئی ہے . یہ صورتحال بھی German Economy میں Recession کی نشاندہی کر رہے ہیں.
مارکیٹ کا ردعمل.
رپورٹ ریلیز ہونے کے بعد German Benchmark Index میں دن کے آغاز پر ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے . سرمایہ کاروں کی اکثریت Headline Inflation میں اضافے کے پیش نظر نئی پوزیشنز لینے سے گریز کر رہی ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔