DeFi Protocol پر ہیکرز کا حملہ ، Apps کے ذریعے Connect Kits استمعال کرنے والے صارفین محتاط رہیں ، Sushi کی وارننگ

Crypto Platform said, "Don't use any App till further notice"

DeFi Protocol پر ہیکرز کے مبینہ حملے کے بعد Crypto پلیٹ فارم Sushi نے  صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ مزید نوٹس تک Connect Kit یا کوئی بھی App استمعال مت کریں. کیونکہ Digital Wallets سے فنڈز بآسانی منتقل کئے جا سکتے ہیں . 

DeFi Protocol پر حملہ، معامله کیا ہے؟

Decentralized Finance Protocol پر ہونے والے ہیکرز کے اس حملے کے بارے میں خبریں اسوقت سامنے آئیں جب Crypto پلیٹ فارم Sushi کے چیف ٹیکنیکل افسر میتھیو لیلی نے صارفین کو ٹویٹ کے ذریعے آگاہ کیا . انکے مطابق سائبر حملے مختلف Apps بالخصوص Connect Kit کے ساتھ مسلک Wallets پر کئے جا رہے ہیں ، جن کے Ledgers سے Digital Assets مشکوک اکاؤنٹس میں منتقل ہوئے ہیں ،

خیال رہے کہ مہلک وائرس کوڈ سے کئے جانے والے اس حملے میں اطلاعات کے مطابق اب تک 484 ملین ڈالرز کے فنڈز چرائے جا چکے ہیں. دریں اثناء Ledger connect Kit استمعال کرنے والی دیگر دو Websites جن کے نام Zapper اور RevokeCash ہیں بھی اس حملے کی زد میں آئی ہیں .

DeFi Protocol پر ہیکرز کا حملہ ، Apps کے ذریعے Connect Kits استمعال کرنے والے صارفین محتاط رہیں ، Sushi کی وارننگ
Ledgers Message on Social Media Platform X

Ledger کی جانب سے جاری کردہ پیغام میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور صارفین کے Digital Wallets پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا .

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ اس سے قبل اکتوبر 2022 میں FTX Gate Scandal سامنے آنے کے دو روز بعد Crypto History کا سب سے بڑا Cyber Attack کیا گیا تھا ، جس کے نتیجے میں صارفین کی کروڑوں ڈالرز کے فنڈز چوری کر لئے گئے تھے.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button