ECB کی مانیٹری پالیسی کا اعلان، یورو کی قدر میں تیزی
شرح سود میں 25 بنیادی پوائنٹس کا اضافہ
ECB کی مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا گیا ہے. جس کے بعد یورو کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے. واضح رہے کہ گزشتہ روز فیڈرل ریزرو نے رواں ماہ کیلئے ٹرمنل ریٹس میں کوی اضافہ نہیں کیا تھا، اس طرح یورپی بینک RBA کے بعد ایک سال سے زیادہ عرصۂ سے شرح سود میں اضافہ جاری رکھنے والا دوسرا سینٹرل بینک بن گیا ہے.
ECB کی مانیٹری پالیسی کی تفصیلات
یورپی سنٹرل بینک کی سربراہ کرسٹین لیگارڈ نے مانیٹری پالیسی کے جائزہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فیصلے کے محرکات پر روشنی ڈالی ، انہوں نے شرح سود میں اضافے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت یورپ فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے ، افراط زر کو بےقابو نہیں چھوڑا جا سکتا ، تاہم 2 فیصد Headline Inflation کے حصول کے بعد معاشی صورتحال کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا . انہوں نے دعویٰ کیا کہ یورپی سینٹرل بینک کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے معیشت پر دباؤ میں کمی آ رہی ہے.
مارکیٹ کا ردعمل
مانیٹری پالیسی فیصلے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (Euro ) کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے . یورپی کرنسی ١.0880 سے اوپر جارحانہ انداز اپنائے ہوئے ہے . اس وقت یہ اپنی ١٠٠ روزہ موونگ ایوریج سے اوپر آ گیا ہے .
گزشتہ روز امریکی پالیسی کے فیصلے سے اس کی ریلی محدود انداز اختیار کر گئی تھی . یورپی اسٹاکس میں ملا جلا رجحان ریکارڈ کیا جا رہا ہے
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔