US Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا۔ یورو اور گولڈ میں تیزی

شرح سود 5.25 پر برقرار ، مستقبل میں Cash Rates بڑھائے جا سکتے ہیں۔ جیروم پاول

US Monetary Policy پالیسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فیصلے کا اعلان فیڈرل ریزرو اوپن مارکیٹ کمیٹی (FOMC) کے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر کیا گیا ہے۔

US Monetary Policy کی تفصیلات

فیڈرل ریزرو کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ایک سال سے جاری Rates Raising Program ختم کر دیا گیا ہے اور شرح سود (Interest Rate) بغیر کسی تبدیلی کے 5.25 فیصد کی سطح پر برقرار رکھی گئی ہے۔

فیڈرل ریزرو

واضح رہے کہ 3 مئی 2023ء کو ہونیوالے FOMC کے اجلاس میں ٹرمینل ریٹس 25 بنیادی پوائنٹس بڑھائے گئے تھے۔ جاری کئے جانیوالے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افراط زر (Inflation) اب محدود ہو چکی ہے اور لیبر مارکیٹ بھی کساد بازاری (Recession) کے دباؤ سے آزاد مسلسل غیر معمولی پرفارم کر رہی ہے۔ اس صورتحال میں سخت مانیٹری پالیسی جاری رکھنے کا جواز باقی نہیں رہ جاتا۔

چیئرمین فیڈرل ریزرو کی پریس کانفرنس

پریس ریلیز کے آدھے گھنٹے بعد چیئرمین فیڈرل ریزرو جیروم پاول نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمینل ریٹس برقرار رکھنے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے جاری Rates Hike Program کے نتیجے میں افراط زر (Inflation) میں کمی واقع ہوئی اور معاشی اعشاریے (Financial Indicator) مثبت منظرنامہ پیش کر رہے ہیں۔ تاہم اب اس پروگرام میں وقفہ دیا گیا ہے تا کہ معیشت اور لیبر مارکیٹ کا ردعمل دیکھا جا سکے۔ ا

انہوں نے مزید کہا کہ ہم معاشی رپورٹس کا جائزہ لیتے رہیں گے اور  2023ء کے دوران پالیسی ریٹس میں اوسط درجے کا اضافہ کیا جائے گا تا کہ شرح نمو (Growth Rate) بھی متاثر نہ ہو۔ انہوں نے Headline Inflation میں ہونیوالی کمی اور Non Farm Payrolls میں غیر معمولی اضافے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اہداف کے حصول میں کامیاب رہے ہیں۔

چیئرمین فیڈ کا کہنا تھا کہ اگر کساد بازاری (Recession) کے کوئی بھی آثار محسوس کئے گئے تو اسے کنٹرول کرنے کیلئے شرح سود میں اضافے سمیت تمام مانیٹری ٹولز استعمال کئے جائیں گے۔ آخر میں انہوں نے واضح کیا کہ پالیسی ہمیشہ سخت نہیں رکھی جا سکتی .

مارکیٹ کا ردعمل

فیصلے کے بعد امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ جبکہ گولڈ 1.25 ڈالرز کے معمولی اضافے کے ساتھ 1943 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ پلاڈیئم (Palladium) 20 ڈالرز کی تیزی سے 1384 اور پلاٹینیئم (Platinum) 973 ڈالرز فی اونس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ امریکی ڈالر کے خلاف یورو (EURUSD) 0.27 فیصد اضافے سے 1.0813 پر آ گیا ہے۔

US Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا۔ یورو میں تیزی

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button