جاپانی ین کے مقابلے میں یورو 200SMA سے نیچے آ گیا۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج یورپی فوریکس سیشنز کے دوران جاپانی ین کے مقابلے میں یورو (EUR/JPY) گراوٹ کا شکار دکھائی دے رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ آج جاری ہونیوالی German IFO Data کے مایوس کن اعداد و شمار ہیں۔ اسوقت ایشیائی کرنسی کے مقابلے میں یورو 200SMA کی سطح 140.80 اور نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support) سے نیچے 140.78 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے. جس کے بعد یہ 138.00 کی سپورٹ پر موجود ہے واضح رہے کہ یہ یورو کا Bearish ایریا ہے تاہم 137.40 کی 100SMA سے اوپر یہ نیوٹرل اور ایک محدود رینج میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہتا ہے۔ تاہم اگر یورو اس لیول کو بھی بریک کر دیتا ہے تو اس کے بعد اسکا سپورٹ لیول (S3) 135.40 ہے جہاں سے اسکے Bears اسے نیچے کے لیولز کی طرف لے جاتے ہیں۔ اسکی آج کی ٹریڈ کا مشاہدہ کریں تو محور (Pivot) 141.27, 141.74, اور 142.21 ہیں۔ اوپر کی طرف اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 141.15, 141.75 اور 142.10 ہیں۔

آج EUR/JPY کی ٹرینڈ لائنز پر نظر ڈالیں تو 140.80 پر 200SMA ہے۔ جبکہ 50 دنوں کی Simple Moving Average موجودہ سطح سے اوپر 142.34 ہے۔ اسوقت یورو اپنے ایشیائی حریف کے خلاف اپنی 20SMA سے اوپر یے جو کہ 140.45 ہے۔ رواں ہفتے کے دوران اسکی بلند ترین سطح 142.21 اور کم ترین لیول 137.92 ہے۔ اگر اسکے سپورٹ لیولز کے قریب Pivots پر نظر ڈالیں تو یہ 140.75، 124.24 ہیں۔ اسوقت اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 50 فیصد Sideways جبکہ 30 فیصد Bearish اور 20 فیصد Bullish ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) نیوٹرل ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 139 سے نیچے Strong Buy کی کال دے رہے ہیں۔ جبکہ اسوقت اسکا 14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) بھی 60 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جو کہ اسے oversold ہونے کے قریب ظاہر کر رہا ہے۔ لیکن 137.30 کے لیول سے نیچے اسکی Strong Sell کی کال ہے۔ جسے ہم اسکا Stop Loss بھی کہہ سکتے ہیں۔ اسوقت یورو کے پاس کوئی ایسا مثبت ٹریگر موجود نہیں ہے جو کہ اس کے Bulls کو متحرک کر سکیں۔ اس لئے اسکے محدود رینج میں ٹریڈ کرنے کے ہی امکانات ہیں۔ 20SMA کے بریک ہونے پر اسکا Bias بھی Bearish ہو جائے گا۔ جس سے اسکا مکمل انحصار 135.30 کی سپورٹ پر ہو گا۔ Bullish سپورٹ کے لئے اسے 141.70 کے لیول سے اسٹرینتھ حاصل کرنا ہو گی۔ تاہم اسوقت یورپی کرنسی کے زیادہ تر امکانات 139 سے 141 کے درمیان اتار چڑھاؤ کے شکار رہنے کے ہیں 141 کی نفسیاتی سطح سے اوپر اسے اوپر کی مزاحمتی حدوں کو عبور کرنے کے لئے درکار سپورٹ مل سکتی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button