اسرائیلی سنٹرل بنک کی طرف سے تاریخ میں پہلی بار چینی کرنسی یوان کو اپنی ہولڈنگز ریزروز میں شامل کرنے کا اعلان
اسرائیلی سنٹرل بنک کی طرف سے تاریخ میں پہلی بار چینی کرنسی یوان Chinese Currency Yuan کو اپنی ہولڈنگز ریزروز میں شامل کرنے کا اعلان۔ نیوز رپورٹ ( فائنانشل ڈیسک لاہور) ٹل ابیب : اسرائیل کے سنٹرل بنک کی طرف سے جاری کردہ اعلان کے مطابق تاریخ میں پہلی بار اسرائیلی سنٹرل بنک اپنے ریزرو ہولڈنگز میں چینی کرنسی یوان کو شامل کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بنک صرف امریکی ڈالرز، یورپیئن یورو اور برطانوی پاونڈ کے ریزروز ہی رکھتا تھا۔ اسرائیلی سنٹرل بینک کی طرف سے یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یورپ اور ایشیا کے کئی مرکزی بنک چینی کرنسی یوان کو براہ راست تجارتی کرنسی کے طور پر اپنے ریزروز میں شامل کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔
روس اور یوکرائن کے درمیان جنگ اور روس پر امریکی سخت ترین معاشی پابندیوں کے نفاذ اور عالمی ترسیل زر کے نظام سوئفٹ سے روسی بنکوں کے اخراج کے بعد دنیا بھر کے معاشی ادارے ان اقدامات کو تجارتی دنیا پر ڈالر کی اجارہ داری اور ڈالر کے سیاسی استعمال سے تعبیر کر رہے ہیں ، ایسے وقت میں ایک متبادل معاشی نظام کے طور پر چینی کرنسی یوان Chinese Currency Yuan اور سوئفٹ کے مقابلے میں چینی ترسیل زر کے نظام کو مستقبل کے معاشی نظام میں ڈالر کے مقابلے میں دوسری آپشن کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ روائیتی امریکی معاشی اور ترسیل زر کے نظام کو فالوو کرنے والی اسرائیلی معیشت کی طرف سے چینی کرنسی یوان کو اپنی ہولڈنگز میں شامل کرنے کو عالمی معاشی نظام میں تبدیلیوں کے اعشاریے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے ( .)
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔