AUDUSD محدود رینج میں 0.6650 کا دفاع، Australian CPI Report توقعات سے مثبت.

Consumer Price Index fell 4.9 percent in October , vs Market expectations were 5.6

Australian CPI Report ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد AUDUSD محدود رینج اختیار کرتے ہوئے 0.6650 کا دفاع کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ، واضح رہے کہ اس سے قبل Aussie Dollar تین ماہ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا تھا .

Australian CPI Report کی تفصیلات.

Australian Bureau of Statistics کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023ء کے دوران ملک میں Headline Inflation کی  سطح 4.9 فیصد رہی جبکہ اس سے قبل 5.6 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ ماہانہ Consumer price Index دو سال کے عرصے میں پہلی بار منفی 0.5 فیصد رہا ہے۔ جبکہ متوقع اضافہ  0.3 فیصد تھی۔ اسی طرح Trimmed Mean Inflation یعنی Core CPI کی سطح بھی 5.1 فیصد رہی ہے جو کہ تخمینوں سے خاصی کم ہے .

Australian CPI Report ریلیز کر دی گئی AUDUSD میں تیزی۔ ASX میں مندی.
Australian CPI Report

Australian Economy کی صورتحال۔

رپورٹ معاشی ماہرین اور آسٹریلوی مالیاتی اداروں کے لئے ایک سرپرائز ہے۔ دو ماہ  تک اضافے کے بعد Inflation  کی شرح  RBA Tightening Cycle بند ہونے کے بعد ایک مرتبہ پھر بےقابو ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔ جس سے مستقبل قریب میں Growth Rate کم رہنے کا خدشہ ہے۔

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ گذشتہ ہفتے Reserve Bank کی گورنر مشعل بلک نے اپنی تقریر کے دوران رواں سال کے اختتام تک Consumer price Index نیچے لانے kay عزم کا اعادہ کیا تھا۔ انہوں نے Monetary Policy Committee کے آئندہ اجلاس میں معاشی رپورٹس کے مطابق Interest Rates کا بھی سگنل دیا تھا۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران سب سے زیادہ وقت Inflation اور Labour Market پر دباؤ کو دیا . ریزرو بئنک آف آسٹریلیا (RBA) کی نئی سربراہ نے عالمی تنازعات کو معاشی بحرانوں کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے نتیجے میں نظام رسد بگڑتا ہے۔ جس سے کوئی ایک ملک نہیں بلکہ پوری دنیا ہی متاثر ہوتی ہے۔

اسکی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم Globalization کے دور میں زندہ ہیں۔ کرہ ارض کے نقشے پر کہیں وقوع پذیر ہونیوالا واقعہ یا جنگ عالمی معیشت کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ Banking Liquidity کے مسائل امریکی ریاست کیلیفورنیا سے شروع ہوئے لیکن اس کے نتیجے میں سوئٹزرلینڈ کا Credit Suisse بینک دیوالیہ ہو گیا۔ نظام زر پر دباؤ Global Economy کے کسی بھی حصے سے آ سکتا ہے۔

AUDUSD کا ردعمل۔

رپورٹ جاری ہونے اور Policy Rates میں کمی کی توقعات سے USD   کے خلاف Australian Dollar  پر دباؤ دیکھا جا رہا ہے ۔ جو کہ 0.6650 کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔

AUDUSD محدود رینج میں 0.6650 کا دفاع، Australian CPI Report توقعات سے مثبت.
AUDUSD

 

۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button