AUDUSD میں 0.6500 سے نیچے مندی، Australian Employment Report میں 500 ملازمتوں کا اضافہ

Unemployment Rate in Australia rises to 4.1% , squeezed demand for Aussie Dollar

AUDUSD میں 0.6500 سے نیچے مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے . آج جاری کی جانیوالی Australian Employment Report میں مایوس کن اعداد و شمار سامنے آنے پر Aussie Dollar کی طلب میں کمی واقع ہوئی. واضح رہے کہ Australia میں Unemployment Rate چھ ماہ کی بلند ترین سطح 4.1 فیصد پر پہنچ گیا ہے.

Australian Employment Report کی تفصیلات۔

Australian Bureau of Statistics کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق جنوری  2024ء کے دوران ملک میں صرف 500  ملازمتوں کا اضافہ ہوا. معاشی ماہرین 60500 کانٹریکٹس کے اضافے کی توقع کر رہے تھے۔ اگر ان اعداد و شمار کا تقابلہ دسمبر 2023  کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں 65500 پوزیشنز کا اضافہ ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق Unemployment Rate گذشتہ ماہ 4.1 فیصد رہا جبکہ 4.0 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ Participation Rate میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دسمبر  میں 66.9 فیصد کے مقابلے میں جنوری  کی ریڈنگ 68 فیصد آئی ہے۔ ڈیٹا مرتب کرنیوالی ٹیم کے مطابق Full Time Employees  کی تعداد میں گذشتہ ماہ کی نسبت 44 ہزار  کی کمی ہوئی  ہے یعنی بڑی تعداد میں Employment contracts کینسل کئے گئے ہیں۔ دوسری طرف Part Time Employees میں  44500  کا اضافہ ہوا۔

AUDUSD میں 0.6500 سے نیچے مندی، Australian Employment Report میں 500 ملازمتوں کا اضافہ
Australian Employment Report

Australian Labour Report پر AUDUSD کا ردعمل۔

توقعات سے منفی ڈیٹا  Australian Labour Market پر Inflation کے دباؤ  میں اضافے  کو ظاہر کر رہا ہے۔ اسی وجہ سے Asian Sessions کے دوران AUD/USD میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔  . اسوقت یہ 0.6500  سے  نیچے ٹریڈ کر رہا ہے.

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button