AUDUSD کی قدر میں تیزی ، 40 بلین ڈالرز کی Australian Strategic Materials List جاری کر دی گئی.
Aussie Dollar is trading above 0.6700 during Asian Sessions
AUDUSD کی قدر میں تیزی نظر آ رہی ہے ، Asian Sessions کے دوران یہ0.6700 کے نفسیاتی ہدف سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے . جس کی بنیادی وجہ 40 بلین ڈالرز کی Australian Strategic Materials List کا جاری کیا جانا ہے . جبکہ China کو برآمد کی جانیوالے Minerals میں اضافہ کیا گیا ہے .
Australian Strategic Materials List میں کیا شامل کیا گیا ہے؟
Australian Department of Strategic Materials کی جانب سے جاری کی جانیوالی فہرست میں China کے ساتھ ٹریڈ کئے جانے والے Material کو 40 ارب ڈالرز تک وسعت دی گئی ہے ، جس میں Copper ، Uranium ، Silver ، Phosphorus اور Zinc کو شامل کیا گیا ہے ، تاہم اس میں سب سے زیادہ حصّہ Iron Ore کا ہے ، جسکی Australian Exports to China کا مجموعی حجم 21 ارب ڈالرز سے زائد بنتا ہے ،
China آسٹریلیا کا سب سے بڑا Trade Partner ہے ، دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت 110 ارب ڈالرز سالانہ کے قریب ہے ، جبکہ ایشیائی ملک اپنی International Trade میں Clearance کے لئے Australian اور New Zealand Dollar استمعال کرتا ہے ، ان کرنسیز کی سب سے زیادہ طلب Chinese Markets سے ہے پیدا ہوتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ چینی معیشت میں آنیوالی تبدیلیوں کے گہرے اثرات ان ممالک پر مرتب ہوتے ہیں .
AUDUSD کا ردعمل.
ٹریڈ لسٹ سامنے آنے اور China کے ساتھ تجارت میں اضافے کے بعد Asian Sessions کے دوران Aussie Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا ہے ، جو کہ USD کے خلاف 0.6700 کی نفسیاتی سطح سے اوپر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا رہا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔