AUDUSD کی 0.6600 کے قریب محدود رینج ، Australian Retail Sales کے حجم میں 2.7 فیصد کمی
Downbeat Consumer spending diminished demand for Aussie Dollar
Australian Retail Sales Report ریلیز کر دی گئی. جس کے توقعات سے منفی اعداد و شمار منظر عام پر آنے کے بعد ایشیائی سیشنز کے دوران AUDUSD کی قدر 0.6600 کے قریب محدود رینج اختیار کئے ہوئے ہے. واضح رہے کہ دو ماہ کے بعد یہ Retailing Industry کا جاری کیا جانیوالا پہلا مایوس کن ڈیٹا ہے .
Australian Retail Sales رپورٹ کی تفصیلات.
Australian Bureau of Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دسمبر 2023 کے دوران Retailing Industry کے حجم میں 2.7 فیصد کمی واقع ہوئی ہے . خیال رہے کہ معاشی ماہرین اس سے قبل 2 فیصد اضافے کی پیشگوئی کر رہے تھے
اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ نومبر کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 2 فیصد اضافے کی تھی .جو کہ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق رواں سال اگست کے بعددوبارہ پبلش ہونے والے مثبت ترین اعداد و شمار تھے . جس سے Inflation کے اثرات میں کمی اور معاشی سرگرمیوں کی بحالی ظاہر ہو رہی تھی. تاہم آج جاری کئے جانے والے اعداد و شمار سے معیشت کا مجموعی منظرنامہ منفی ہو گیا ہے . بتاتے چلیں کہ گزشتہ سال کے آخری دونوں کوارٹرز کے دوران اشیائے ضروریہ کی خرید و فروخت میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی تھی جس کے بعد Growth Rate پر بھی منفی اثرات مراتب ہوئے تھے .
AUDUSD کا ردعمل.
ڈیٹا منظرعام پر آنے کے بعد Australian Dollar to USD محدود رینج اختیار کئے ہوئے ہے . جو کہ Asian Sessions کے دوران 0.6600 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔