AUDUSD میں 0.6550 سے اوپر بحالی ، Australian Employment Report میں 65100 ملازمتوں کا خاتمہ

Aussie Labor Market shows inflationary pressure with unemployment rose to 3.9%

Australian Employment Report جاری کر دی گئی۔ ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد AUDUSD کی قدر میں بحالی کا سلسلہ جاری ہے۔ جو کہ  0.6550 کی نفسیاتی سطح سے اوپر آ گیا ہے .  واضح رہے کہ جاری کردہ اعداد و شمار توقعات سے منفی رہے اور  Unemployment Rate رواں سال فروری کے بعد پہلی بار 3.9 فیصد پر آ گیا ہے .

Australian Employment Report کی تفصیلات۔

Australian Bureau of Statistics کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق دسمبر 2023ء کے دوران ملک میں 65100  ملازمتیں    ختم ہوئیں معاشی ماہرین 15500 کانٹریکٹس کے اضافے کی توقع کر رہے تھے۔ اگر ان اعداد و شمار کا تقابلہ نومبر  کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں 61500 پوزیشنز کا اضافہ ہوا تھا۔

رپورٹ کے مطابق Unemployment Rate گذشتہ ماہ 3.9 فیصد رہا جبکہ 3.8 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ Participation Rate میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ نومبر  میں 66.9 فیصد کے مقابلے میں دسمبر کی ریڈنگ 66 فیصد آئی ہے۔ ڈیٹا مرتب کرنیوالی ٹیم کے مطابق Full Time Employees  کی تعداد میں گذشتہ ماہ کی نسبت 40 ہزار  کی کمی ہوئی  ہے یعنی بڑی تعداد میں Employment contracts کینسل کئے گئے ہیں۔ دوسری طرف Part Time Employees میں  بھی توقعات کے برعکس 25100  کی کمی ہوئی ہے۔

Australian Labour Report پر AUDUSD کا ردعمل۔

توقعات سے مثبت Australian Labour Market پر Inflation کے دباؤ  میں اضافے  کو ظاہر کر رہا ہے۔ اسی وجہ سے ایشیائی سیشنز کے دوران AUD/USD میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔  . اسوقت یہ 0.6550  کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے ۔

AUDUSD میں 0.6550 سے اوپر بحالی ، Australian Employment Report میں 65100 ملازمتوں کا خاتمہ
AUDUSD

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button