AUDUSD کی 0.6750 کے قریب بحالی, Chinese Caixin Services PMI دسمبر میں 52 فیصد سے اوپر آ گئی .

Data shows recovery sentiment in world's second largest Economy

AUDUSD آج Asian Sessions کے دوران 0.6750 کے قریب بحال ہوتا ہوا دیکھا جا رہا ہے . جس کی بنیادی وجہ Chinese Caixin Services PMI کے  توقعات سے مثبت اعداد و شمار ہیں جو کہ  دسمبر میں 52 فیصد سے اوپر آ گئی ہے .

Chinese Caixin PMI Report کی تفصیلات۔

S&P Global کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں Purchase Managers Index ایک مرتبہ پھر مثبت ریڈنگ ظاہر کر رہا ہے  اور اسکی ماہانہ ریڈنگ 52.9 فیصد آئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 51.6 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ نومبر کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ سطح 51.5 فیصد تھی۔

رپورٹ مرتب کرنے والی سروے ٹیم نے اپنے خصوصی نوٹ میں لکھا ہے کہ 2nd Largest Economy around the Globe بحالی کے دور سے گزر رہی ہے۔ جسے Global Markets میں طلب کم ہونے اور معاشی سرگرمیوں میں کمی کا سامنا ہے۔ Property Sector میں آنیوالے بحران اور تعمیراتی پروجیکٹس بند ہونے سے خام مال کی رسد عدم توازن کی شکار ہے ۔ ۔

اعداد و شمار Chinese مارکیٹس میں اشیا و خدمات کی ایک مرتبہ پھر اپنی لاگت سے اوپر فروخت کی نشاندہی کر رہے ہیں ، جس سے Australia اور New Zealand ۔کی معیشتوں پر مثبت اثرات مرتب ہونے کی توقع ہے جو ایشیائی ملک کے سب سب سے بڑے ٹریڈ پارٹنرز ہیں اور ان کی Currencies سب سے زیادہ طلب اور سپورٹ Chinese Markets سے ہی حاصل کرتی ہیں

AUDUSD کا ردعمل.

سروے ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد AUDUSD کی قدر میں بحالی دیکھی جا رہی  ہے۔ ایشیائی سیشنز کے دوران یہ 0.6750 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے .

AUDUSD کی 0.6750 کے قریب بحالی, Chinese Caixin Services PMI دسمبر میں 52 فیصد سے اوپر آ گئی .
AUDUSD

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button