آج کا عالمی معاشی منظر نامہ کیسا رہے گا۔

آج سوموار، 5 دسمبر 2022ء ہے۔ آج کے معاشی دن کی سرگرمیاں عالمی معیاری وقت کے مطابق 12.30 بجے آسٹریلیا کی رواں سال کی Business Inventories Report کے ساتھ ہو گا۔ جبکہ چین کی نومبر 2022ء کی Caixin Services PMI اور سنگاپور کی S&P Global کی طرف سے PMI رپورٹ کا اجراء بھی اسی وقت کیا جائے گا۔ سنگاپور کی ہی اکتوبر 2022ء کی Retail Sales Report عالمی معیاری وقت کے مطابق 5 بجے ریلیز کی جائے گی۔ سنگاپور کی ان رپورٹس کے نہ صرف Straight Times Index بلکہ مجموعی طور پر تمام ایشیائی مارکیٹس پر مرتب ہوں گے۔ یورپی یونین کی Global Composite PMI رپورٹ 8.15 بجے شائع کی جائے گی۔ دوسری طرف فرانس اور جرمنی کی یہی رپورٹس 8.50 بجے جاری کی جائیں گی۔

یورپی کمیشن کے ممالک کی ریٹیل سیلز رپورٹ 10.00 بجے اور فرانس کی یہی رپورٹ بھی اسی وقت جاری کی جائے گی۔ یہ رپورٹس یورو (EUR) اور CAC40 سمیت دیگر یورپی مارکیٹس (European Markets) پر اثر انداز ہوں گی۔ امریکہ کی کمپوزیٹ سیکٹر کی نومبر 2022ء کی PMI Report اور اکتوبر 2022ء کا Factory Orders ڈیٹا عالمی معیاری وقت کے مطابق 15.00 بجے ریلیز ہوں گی۔ ان رپورٹس کے اعداد و شمار ڈالر انڈیکس (DXY) اور عالمی مارکیٹس پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔ عالمی معاشی دن کا اختتام جاپان کی اکتوبر 2022ء کی Over time Pay رپورٹ سے 11.30 بجے ہو گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button