Australian Business Inventories Report کے بعد آسٹریلیئن ڈالر کی محدود رینج میں ٹریڈ۔
دوسرے کوارٹر میں بزنس ٹرانزیکشنز 1.9 فیصد سکڑ گئیں۔
Australian Business Inventories Report پبلش کر دی گئی۔ ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد آسٹریلیئن ڈالر محدود رینج میں ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔
Australian Business Inventories Reportکی تفصیلات
آسٹریلوی محکمہ شماریات (Australian Bureau of Statistics) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق رواں سال کے دوسرے کوارٹر میں کاروباری ٹرانزیکشنز 1.9 فیصد سکڑ گئیں۔ جبکہ اس سے قبل 0.4 فیصد وسعت کی توقع تھی۔ اگر اس کا تقابلہ پہلے کوارٹر (جنوری سے مارچ) کے ساتھ کریں تو اس میں یہ سطح 0.3 فیصد مثبت تھی۔ اس طرح اپریل سے جون تک کے معاشی دورانئے میں کاروباری اعتماد کی سطح کم ہوئی ہے۔ جو کہ Rate Hike Program بند ہونے کے حوالے سے منفی خبر ہے۔
مارکیٹ کا ردعمل۔
ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد AUDUSD محدود رینج میں بحال ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ Interest Rate میں مزید اضافے کی توقع پر Aussie Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ اسوقت یہ 0.6470 کے قریب بحالی کہ جدوجہد کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔