آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں بحالی ، RBA کا Interest Rate میں مزید اضافے کیلئے سگنل
گورنر فلپ لوو نے سخت مانیٹری پالیسی کا دفاع کیا۔
آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں بحالی نظر آ رہی ہے۔ RBA کی طرف سے Interest Rate میں مزید اضافے کے بیان سے AUDUSD میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز U.S Jobless Claims کے توقع سے منفی اعداد و شمار سامنے آنے پر امریکی ڈالر جارحانہ انداز اختیار کر گیا تھا۔
گورنر فلپ لوو کا بیان اور آسٹریلیئن ڈالر پر اثرات
آج ریزرو بینک آف آسٹریلیا کے گورنر فلپ لوو نے آسٹریلوی ایوان نمائندگان (House of Representatives) کے سامنے پیش ہو کر مانیٹری پالیسی پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ مرکزی بینک کی کامیاب حکمت عملی اور عملی اقدامات کے نتیجے میں افراط زر (Inflation) کو ایک خاص سطح پر کنٹرول کر لیا گیا۔ انہوں نے عالمی سطح پر یوکرائن جنگ کے بعد پیدا یونیوالی عدم استحکام رسد اور اس کے نتیجے میں کساد بازاری (Recession) پر تفصیل سے بریفنگ دی۔
فلپ لوو نے مزید کہا کہ ایسے وقت میں جبکہ دنیا بھر میں لیبر مارکیٹس دباؤ میں تھیں آسٹریلیا نئے کانٹریکٹس جاری کر رہا تھا۔ ہم نے نہ صرف لیکوئیڈٹی کو یقینی بنایا بلکہ اشیائے ضروریہ کو ایک خاص سطح پر کنٹرول کیا۔ گورنر RBA نے اعتراف کیا کہ چینی معیشت کی سست روی سے GDP اور Growth Rate میں کمی آئی لیکن یہ بین الاقوامی محرک تھا۔ ان سب کے باوجود ریزرو بینک ملکی معیشت اور مارکیٹ کو بچانے میں کامیاب رہا۔
کیا Rate Hike Program جاری رکھا جائے گا۔ ؟
اگرچہ گورنر لوو نے مستقبل میں مرحلہ وار نرم پالیسی اختیار کرنے کا اعلان کیا تاہم انکا کہنا تھا کہ Cash Rate میں مزید اضافہ آن ٹیبل ہے۔ ان کے بقول افراط زر کو بے لگام نہیں چھوڑا جا سکتا۔ انہوں نے مفصل انداز میں کہا کہ اقدامات کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کے مکمل کنٹرول اور 2 فیصد کا ہدف حاصل ہونے تک روکے نہیں جا سکتے۔
مارکیٹ کا ردعمل
بیان کے بعد آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ اور وہ امریکی ڈالر کے مقابلے (AUDUSD) 0.6550 کے قریب آ گیا ہے۔ جبکہ آسٹریلیئن اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں ملا جلا اور قدرے منفی رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ٹیکنیکی جائزہ
گذشتہ روز 0.6610 سے اوپر جانے کے بعد بلش رجحان جاری نہ رہ سکا اور امریکی ڈالر میں آنیوالی بحالی کی لہر سے Aussie ڈالر 0.6500 کی طرف آ گیا۔ تاہم ایشیائی سرمایہ کاروں کی سپورٹ سے یہ دوبارہ 0.6225 پر پہنچ گیا ہے اور اس سطح پر اسٹرینتھ جمع کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر یہ اپنی 20 روزہ بلش موونگ ایوریج سے نیچے آ گیا اور 0.6500 کی بیئرش ٹرینڈ لائن کو ٹیسٹ کرتا رہا۔ یہ سطح اسکی آخری بلش سپورٹ ہے اور بریک ہونے کی صورت میں سال کی کم ترین سطح 0.6425 تک گراوٹ ہو سکتی ہے۔ اسکے علاوہ یہ اسکا اہم نفسیاتی لیول بھی ہے۔ اگر اوپر کی طرف جائزہ لیں تو 0.6550 اسے اسٹرینتھ جمع کرنے میں مدد کر رہا ہے۔ یہ Fibo کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ ہونے کے علاوہ 0.6600 عبور کرنے کے چینل کا ابتدائی پوائنٹ بھی ہے۔
موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 0.6520 , 0.6590 اور 0.6490 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 0.6540 , 0.6570 اور 0.6620 ہیں۔ اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) اس وقت نیوٹرل ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔