US Jobless Claims ریلیز ، امریکی ڈالر کا ملا جلا ردعمل
ہفتہ وار Jobless Claims توقعات سے زیادہ رہے
US Jobless Claims پبلش کر دیئے گئے۔ جس کے بعد امریکی ڈالر میں ملا جلا ردعمل دیکھا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ریلیز ہونیوالی U.S CPI Report کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) اور 10 سالہ مدت کی U.S Bonds Yields میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی تھی۔
US Jobless Claims کی تفصیلات
امریکی محکمہ شماریات (U.S Bureau Of Labor Statistics) کے جاری کردہ ڈیٹا میں ہفتہ وار بیروزگاری کے دعووں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار رہی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 2 لاکھ 30 ہزار کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ گذشتہ ہفتے کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ فگرز 2 لاکھ 27 ہزار تھے۔ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں بیروزگاری کے سالانہ کلیمز 17 لاکھ 10 ہزار ہو گئے ہیں جو کہ لیبر مارکیٹ پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو ظاہر کر رہے ہیں۔
مارکیٹ کا ردعمل
ہفتہ وار رہورٹ کا ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ عام حالات میں لیبر مارکیٹ پر افراط زر کے دباؤ سے امریکی ڈالر جارحانہ انداز اختیار کر لیتا ہے۔ تاہم آج صورتحال مختلف ہے۔ کیونکہ اس سے چند منٹس قبل جاری ہونیوالی US CPI Report میں Headline Inflation کی توقعات سے کم ریڈنگ سے امریکی ڈالر انڈیکس دباؤ میں دکھائی دے رہا ہے۔ جبکہ اس کے مقابلے میں دیگر تمام اثاثے جارحانہ انداز اپنائے ہوئے ڈالر کو بیک فٹ پر لے آئے ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔