آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں کمی ، RBA Minutes کا اجراء

ریزرو بینک کے پالیسی ساز اراکین نے Interest موجودہ سطح پر روکنے پر اتفاق کیا۔

آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ RBA Minutes ریلیز ہونے کے بعد AUDUSD کی طلب میں کمی واقع ہوئی۔

RBA Minutes کے آسٹریلیئن ڈالر پر اثرات۔

ریزرو بینک آف آسٹریلیا کی ستمبر میٹنگ کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ مرکزی کمیٹی کے اراکین نے افراط زر (Inflation) کی صورتحال اور معاشی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا۔ جس کے بعد زیادہ تر پالیسی ساز ممبران کی رائے تھی کہ اسوقت صورتحال Rate Hike Program موجودہ سطح پر معطل کرنے کا متقاضی ہے۔ اور Cash Rate میں مزید اضافے کا کوئی جواز موجود نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق دوران اجلاس آسٹریلیئن لیبر مارکیٹ اور لیکوئیڈٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ پالیسی میکرز میں سے اکثریتی رائے 25 بنیادی پوائنٹس اضافے کی تھی۔ چنانچہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی منظوری دے دی گئی۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

ستمبر اجلاس کی تفصیلات منظرعام ہر آنے کے بعد آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ Aussie Dollar ایشیائی سیشنز کے دوران 0.6450 سے نیچے آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز چین امریکہ مذاکرات کی خبریں سامنے آنے پر AUDUSD کی طلب میں اضافہ ہوا تھا۔

آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں کمی ، RBA Minutes کا اجراء

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button