Australian Employment Report ریلیز ، AUDUSD میں گراوٹ.

ستمبر 2023ء کے دوران ملک میں 6 ہزار 7 سو ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔

Australian Employment Report جاری کر دی گئی۔ ڈیٹا پلش ہونے کے بعد AUDUSD کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

Australian Employment Report کی تفصیلات۔

آسٹریلوی محکمہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق ستمبر 2023ء کے دوران ملک میں 6 ہزار 7 سو ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ معاشی ماہرین 20 ہزار کی توقع کر رہے تھے۔ اگر ان اعداد و شمار کا تقابلہ اگست کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں 64900 نئے کانٹریکٹس جاری کئے گئے تھے۔

Australian Employment Report ریلیز ، AUDUSD میں گراوٹ.

رپورٹ کے مطابق Unemployment Rate گذشتہ ماہ 3.6 فیصد رہا جبکہ 3.7 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ Participation Rate میں بھی کمی نوٹ کی گئی ہے۔ اگست میں 67 فیصد کے مقابلے میں ستمبر کی ریڈنگ 66.7 فیصد آئی ہے۔ ڈیٹا مرتب کرنیوالی ٹیم کے مطابق کل وقتی ملازمین کی تعداد میں گذشتہ ماہ کی نسبت 39900 کی کمی آئی ہے یعنی بڑی تعداد میں کانٹریکٹس کینسل کئے گئے ہیں۔ دوسری طرف جزوقتی ملازمین میں 62100 کا اضافہ ہوا ہے۔ جو کہ توقعات سے زیادہ ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

توقعات سے منفی ڈیٹا آسٹریلوی لیبر مارکیٹ پر Inflation کے شدید اثرات کو ظاہر کر رہا ہے۔ اسی وجہ سے ایشیائی سیشنز کے دوران AUDUSD میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔ اسوقت یہ 0.6300 کی نفسیاتی سپورٹ (Psychological Support) بریک کرتے ہوئے 0.6298 پر آ گیا ہے۔

Australian Employment Report ریلیز ، AUDUSD میں گراوٹ.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button