Australian Retail Sales Report ریلیز کر دی گئی . AUDUSD کی قدر میں بحالی.
ستمبر 2023 کے دوران ریٹیلنگ انڈسٹری کے حجم میں 0.9 فیصد اضافہ ہوا .
Australian Retail Sales Report ریلیز کر دی گئی. جس کے بعد AUDUSD کی قدر میں بحالی. دیکھنے میں آ رہی ہے .
Australian Retail Sales Report کی تفصیلات.
آسٹریلوی محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2023 کے دوران ریٹیلنگ انڈسٹری کے حجم میں 0.9 فیصد اضافہ ہوا. واضح رہے کہ معاشی ماہرین اس سے قبل 0.9 کی پیشگوئی کر رہے تھے
اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ اگست کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 0.2 فیصد تھی . تحقیقاتی ٹیم کے مطابق رواں سال جنوری کے بعد یہ مضبوط ترین اعداد و شمار ہیں . جس سے Inflation کے اثرات میں کمی اور معاشی سرگرمیوں میں وسعت ظاہر ہو رہی ہے . بتاتے چلیں کہ پہلے دونوں کوارٹرز کے دوران اشیائے ضروریہ کی خرید و فروخت میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی تھی جس کے بعد گروتھ ریٹ پر بھی منفی اثرات مراتب ہوئے تھے .
مارکیٹ کا ردعمل.
ڈیٹا منظرعام پر آنے کے بعد امریکی ڈالر کے خلاف آسٹریلوی ڈالر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے . جو کہ ایشیائی سیشنز کے دوران 0.6350 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔