Canadian CPI Report پبلش ہونے کے بعد کینیڈین ڈالرز کا دفاعی انداز.

ستمبر 2023ء میں Headline Inflation توقعات سے کم رہی۔

Canadian CPI Report جاری کر دی گئی۔ ڈیٹا پبلش ہونے کے بعد کینیڈین ڈالر دفاعی انداز اختیار کر گیا ، جبکہ اسکے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

Canadian CPI Report کی تفصیلات۔

کینیڈین محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ستمبر 2023ء میں Headline Inflation توقعات سے کم رہی۔ معاشی مایرین 4 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ جبکہ اسکی ریڈنگ 3.8 فیصد آئی ہے۔ خیال رہے کہ اگست میں یہ سطح 4 فیصد سالانہ پر تھی۔ ماہانہ افراط زر منفی 1 فیصد رہی۔

Canadian CPI Report پبلش ہونے کے بعد کینیڈین ڈالرز کا دفاعی انداز.

اگر Core CPI کا ذکر کریں تو اسکی ماہانہ سطح میں بھی 0.1 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

توقعات سے مثبت رپورٹ کیا ظاہر کر رہی ہے۔ ؟

یوکرائن پر روسی حملے کے بعد 18 ماہ کے عرصے میں آنیوالا یہ مثبت ترین ڈیٹا ہے۔ جو کہ افراط زر اور Recession کے اثرات میں کمی اور معاشی سرگرمیوں کی بحالی کو ظاہر کر رہا ہے۔ تاہم بینک آف کینیڈا (BOC) کی آئندہ Monetary Policy میں نرمی کی نشاندہی بھی کر رہا ہے۔ افراط زر میں کمی سے WTI Oil پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ یاد دلاتے چلیں کہ کینیڈا امریکہ کو کروڈ آئل سپلائی کرنیوالا سب سے بڑا ملک ہے۔ WTI میں اسکا شیئر خود امریکہ سے بھی زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آئل اور کینیڈین معیشت کا آپس میں براہ راست تعلق ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

ڈیٹا منظر عام پر آنے کے بعد کینیڈین ڈالرز میں گراوٹ جبکہ اسکے خلاف امریکی ڈالر (USDCAD) جارحانہ انداز اپنائے ہوئے 1.3659 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

Canadian CPI Report پبلش ہونے کے بعد کینیڈین ڈالرز کا دفاعی انداز.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button