Chinese CPI Report ریلیز ، آسٹریلیئن ڈالر میں بحالی.
ستمبر 2023ء کے دوران کنزیومر پرائس انڈیکس توقعات سے کم رہا۔
Chinese CPI Report ریلیز کر دی گئی ۔ جس کے بعد آسٹریلیئن ڈالر میں بحالی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔
Chinese CPI Report کی تفصیلات
چینی محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں ستمبر 2023ء کے دوران Headline Inflation کی ماہانہ شرح 0.2 فیصد رہی۔ معاشی ماہرین 0.3 فیصد کی توقع کر رہے تھے۔ اس طرح گذشتہ ماہ تفریط زر (Deflation) پر قابو پانے کے دعووں کے باوجود اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کی بجائے کمی واقع ہوئی۔
بتاتے چلیں کہ اس سے پہلے عالمی سطح پر کروڈ آئل کی قیمتوں میں یونیوالے اضافے کے باعث پروڈیوسرز پرائس انڈیکس (PPI) اضافے کے ساتھ 0.4 فیصد پر آ گئی۔ چنانچہ عام مارکیٹس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کی بجائے کم ہو رہی ہیں۔ جس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ پروڈیوسرز پرائس انڈیکس اپنی اصل لاگت سے بھی نیچے یے۔
مارکیٹ کا ردعمل۔
ڈیٹا جاری ہونے کے بعد آسٹریلیئن ڈالر کی قدر میں بحالی دیکھی جا رہی ہے۔ AUDUSD ایشیائی سیشنز کے دوران 0.19 فیصد مستحکم ہو کر 0.6326 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
چین آسٹریلیا کا سب سے بڑا ٹریڈ پارٹنر ہے۔ اس کے علاوہ ایشیائی ملک بین الاقوامی تجارت میں تصفیئے کے لئے آسٹریلوی کرنسی استعمال کرتا ہے۔ اس کی 80 فیصد طلب چینی مارکیٹس سے ہی پیدا ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چینی معیشت سے جڑی خبریں خود اس سے زیادہ آسٹریلوی معاشی اعشاریوں پر اثرانداز ہوتی ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔