کروڈ آئل کی قدر میں تیزی ، عالمی سطح پر پیداوار میں کمی کا خطرہ.
آج WTI آئل 85 جبکہ برینٹ 87 ڈالرز فی بیرل کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے .
کروڈ آئل کی قدر میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے . یورپی سیشنز کے دوران عالمی سطح پر پیداوار میں کمی کے خدشے طلب میں اضافہ ہوا ہے .
کروڈ آئل کی پیداوار میں کمی کا خدشہ.
مشرق وسطیٰ میں فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد امریکہ اور برطانیہ کی طرف سے فضائی اور بحری افواج اسرائیل کی مدد کے لئے بھجوانے کے اعلان سے جنگ کا دائرہ وسعت اختیار کر گیا ہے .
دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والے سعودی عرب اور دیگر مسلم خلیجی ممالک کی طرف سے فلسطین کی سپورٹ سے ایک مرتبہ پھر آئل کو بطور ہتھیار استمعال کرنے کی افواہیں طلب میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں . اس معاملے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے . ادھر ایران اور ترکی نے ایک اسلامی سربراہی کونسل کی میٹنگ بلانے کے لئے باضابطه طور بار سعودی عرب اور دیگر ممالک سے رابطوں کا آغاز کر دیا ہے .
عالمی مارکیٹس کو تیل کی سپلائی روکنے کی تجویز.
ایرانی سپریم کمانڈر آیت الله علی الخامنائی نے دنیا بھر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ کفر و شر کی طاقتیں نہتے فلسطینوں کے خلاف یکجا ہو چکی ہیں . اس لئے وہ بھی اپنے عرب بہن بھائیوں کی سپورٹ کے لئے آگے آئیں . اپنے پیغام میں انہوں نے جذباتی انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ آج خاموش رہے تو تاریخ آپکو کبھی معاف نہیں کرے گی . انہوں نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر مغربی دنیا کو تیل کی سپلائی بند کر دی جائے .
سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود نے برطانوی نشریاتی ادارے BBC کو انٹرویو دیتے ہوئے فلسطینیوں کے حق دفاع کی غیر مشروط حمایت کی ہے . انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات غزہ کو اناج اور پانی کی فراہمی بند کرنے کے اعلان پر منسوخ کر دیے گئے ہیں.
آئل کی سپلائی روکنے کے کیا نتائج ہو سکتے ہیں .؟
آج سے 50 سال قبل عرب اسرائیل جنگ کے دوران سعودی عرب اور دیگر تیل پیدا کرنے والے عرب ممالک نے امریکہ اور مغربی دنیا کو خام تیل کی سپلائی روک دی تھی . اس سے عالمی سطح پر ذرائع توانائی کی اس حد تک قلّت ہو گئی تھی کہ دنیا بھر میں فضائی پروازیں اور گورنمنٹ ٹرانسپورٹ منسوخ کر دی گئی تھی . اور یورپ میں تیل کی فی لیٹر قیمت میں 15 گنا اضافہ ہو گیا تھا . تیل کو بطور ہتھیار استمعال کرنے کی وجہ سے امریکہ نے اس وقت جنگ بندی کروائی جبکہ مصری افواج تل ابیب کے قریب پہنچ چکی تھیں .
عالمی مارکیٹ کی کیا صورتحال ہے .؟
آج عالمی مارکیٹ میں ایک ہفتے کی گراوٹ کے بعد WTI کی قیمت 86 ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہے . یورپی سیشنز کے دوران اسکی قدر میں 3 ڈالرز سے زائد کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے .
دوسری طرف برینٹ آئل بھی 3 ڈالر سے زائد کی تیزی سے 87 ڈالرز فی بیرل سے اوپر آ گیا ہے . گزشتہ ہفتے یہ 80 ڈالرز کے قریب ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا تھا .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔